موٹروے کیس: ملزم عابد کی معلومات اور تصویر کس نے لیک کی؟ حقیقت سامنے آگئی

ہماری ویب  |  Sep 19, 2020

گزشتہ ہفتے موٹروے پر گجرپورہ کے علاقے میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو کافی متحرک کردیا تھا، جبکہ پولیس اور دیگر ادارے بھی ملزموں کو پکڑنے کے لیے سر توڑ کوششیں کر رہے تھے۔

تاہم جس شخص نے ملزم عابد کی تصویر اور دیگر معلومات لیک کیں، اس کی نشاندہی ہوگئی ہے۔

تازہ ترین تفصیلات کے مطابق ملزم کی معلومات 'فارنزک ڈپارٹمنٹ' سے لیک ہوئی، اور جس شخص نے معلومات لیک کیں اس کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے، لیکن اب تک اس کا نام نہیں بتایا گیا۔

معلومات لیک کرنے سے متعلق حتمی رپورٹ وزیراعلی عثمان بزدار کو دورہ جنوبی پنجاب سے واپسی پر پیش کی جائے گی۔

دوسری جانب ملزم عابد علی قصور اور شیخوپورہ کے بعد ننکانہ پولیس کو بھی چکمہ دے کر فرار ہوگیا، پولیس 10 فٹ پر موجود عابد کو نہ پکڑ سکی۔ ملزم سالی سے پارک میں ملنے آیا تھا۔

علاقے کے مکینوں نے پولیس کو اطلاع دی، جبکہ ایس ایچ او صرف 3 اہلکار ساتھ لایا۔ تاہم پولیس نے ملزم کے 2 سالوں اور سالی کشور کو پکڑ کر پوچھ گچھ کی، جبکہ انہیں جلد ہی رہا بھی کردیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More