ندا یاسر نے معافی والی ویڈیو میں سب جھوٹ کہا ہے۔۔۔ وقار ذکا نے اپنی ویڈیو کے ذریعے ٹی وی ہوسٹ کا راز فاش کردیا

ہماری ویب  |  Sep 19, 2020

ندا یاسر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں انہوں نے پوری قوم سے اپنے کیے کی معافی مانگی۔

ندا نے اس ویڈیو میں کہا کہ 'ہم نے مروہ کے والدین سے رابطہ نہیں کیا تھا بلکہ بچی کے والدین نے سماجی کارکن صارم برنی کے ذریعے خود ہم سے کانٹیکٹ کیا تھا، ان کو میڈیا سپورٹ کی ضرورت تھی، کوئی ان کی ایف آئی آر درج نہیں کر رہا تھا، پروگرام کے فوری بعد ان کی شکایت درج کرلی گئی'۔

تاہم وقار ذکا نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں بچی کے والد کہہ رہے ہیں کہ 'ہماری ایف آئی آر تو اسی دن درج ہوگئی تھی جب بچی غائب ہوئی ہے'۔

مروہ کے والد نے یہ انکشاف بھی کیا کہ 'ندا یاسر نے خود ان سے رابطہ کیا اور انہیں شو میں آنے کا کہا'۔ بچی کے والد کا مزید کیا کہنا تھا، ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔


واضح رہے کراچی میں زیادتی کا نشانہ بننے والی اور پھر بے دردی سے قتل کر دی جانے والی کمسن بچی مروہ کے والدین کو مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے اپنے پروگرام میں مدعو کیا تھا، اور ان سے اس قسم کے تکلیف دہ سوالات پوچھے تھے کہ ہر دیکھنے والا حیران رہ گیا۔

مذکورہ شو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو Ban Nida Yasir کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا، صارفین نے یہ مطالبہ کیا کہ یا تو ندا کو اس شو سے نکالا جائے یا پھر یہ شو ہی بند کردیا جائے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More