گالوں پر ڈمپل کیوں پڑتے ہیں؟ وجہ یقینا آپ کو بھی معلوم نہیں ہوگی

ہماری ویب  |  Sep 19, 2020


ہنستا مسکراتا حسین چہرہ سب کو اچھا لگتا ہے مگر جب کسی کے گالوں پر پڑ جائیں ڈمپل تو اس کی خوبصورتی میں مذید اضافہ ہو جاتا ہے اور یوں لگتا ہے کہ سارا سکوں ایک ہی جگہ ٹھہر گیا ہو۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ڈمپل آخر کیوں پڑتے ہیں ؟؟

اس کی وجہ جان کر آپ کو حیرانی ہوگی کیونکہ: ڈمپل ہمارے چہرے کے مسلز میں خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ اس لیے کیونکہ ہمارے چہرے پر گالوں کی طرف زائیگو میٹکس میجر پٹھے ہوتے ہیں جو سائز میں ذرا بڑے ہوتے ہیں جوکہ ہمیں ہنسنے مسکرانے میں مدد دیتے ہیں۔
مگر بعض لوگوں کہ یہ پٹھے جینیاتی خرابی وکمزوری کے باعث پیدائش کے وقت ٹوٹ جاتے ہیں یا کمزور پڑ جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ جب اس خرابی کے حامل افراد مسکراتے ہیں تو ان کے زائیگو میٹکس میجر پٹھے کھنچ کر اوپر اور نیچے کی طرف حرکت کر جاتے ہیں اور درمیان میں ایک فاصلہ سا پیدا ہوجاتا ہے جو ان کے چہرے پر ڈمپل کی صورت ظاہر ہوتا ہے اور پٹھوں کی خرابی ہمارے چہرے اور مسکراہٹ کو نہایت خوبصورت بنا دیتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More