یہ ہمیشہ سادہ اور اچھے لباس میں نظر آتی ہیں۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ 5 اداکارائیں جنہوں نے کبھی غیر اخلاقی لباس نہیں پہنا

ہماری ویب  |  Sep 19, 2020

ہر ملک کی اپنی ثقافت اور کچھ مخصوص روایات ہوتی ہیں، اپنی ملکی روایات دنیا کو دکھانے کے لیے ہماری شوبز انڈسٹری کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ انڈسٹری کی اداکارائیں اور اداکار ملک کی شناخت کو جدید طرز سے دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں اور دیکھنے والے اس سے کافی متاثر بھی ہوتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ اداکاراؤں کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جو اپنے لباس کے انتخاب میں روایات اور ثقافت کا بہت اچھی طرح سے خیال رکھتی ہیں۔ یہ اداکارائیں جو کپڑے زیب تن کرتی ہیں لوگوں میں وہ ٹرینڈ مقبول ہوجاتا ہے۔

1) یمنیٰ زیدی

یمنیٰ زیدی پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی مشہور اداکارہ ہیں، انہوں نے کئی ڈرامے کیے جنہوں نے بہت کامیابی حاصل کی۔ ان کی ناصرف اداکاری اچھی ہے بلکہ لوگوں کو ان کے بولنے کا مدہم انداز بھی بے حد پسند ہے۔ یمنیٰ زیدی ہمیشہ ہی لباس کے انتخاب کے دوران اپنے معاشرے کی روایات کا خاص خیال رکھتی ہیں۔ یہ بڑے بڑے فیشن شو اور ایوارڈز شو میں بھی شرکت کرتی ہیں لیکن کبھی انہیں ایسا لباس پہنے نہیں دیکھا گیا جو اخلاقیات کے خلاف ہو یا جو ہماری روایات میں نہ ہو۔

2) صنم جنگ

صنم جنگ بھی ڈرامہ انڈسٹری کی مایہ ناز اداکارہ ہیں، یہ ناصرف اداکاری کے میدان میں بالکل پرفیکٹ ہیں بلکہ یہ میزبانی کے فرائض بہتر طریقے سے سرانجام دینا بھی بخوبی جانتی ہیں۔ صنم نے ایک عرصہ مارننگ شو کیا، اس دوران انہیں کبھی غیر اخلاقی لباس میں زیب تن نہیں دیکھا گیا۔ اداکارہ و میزبان ہمیشہ ہی سادہ اور خوبصورت لباس کا انتخاب کرتی ہیں۔

3) سارہ خان

سارہ خان اپنی شادی سے لے کر اب تک سوشل میڈیا سینسیشن بنی ہوئی ہیں، ان کے مداحوں کی تعداد میں بھی خاصہ اضافہ ہوا ہے جبکہ لوگ ان کی سادگی کو بے حد پسند کرتے ہیں۔ سارہ خان بھی کبھی غیر اخلاقی لباس میں ملبوس نظر نہیں آئیں، یہ ناصرف ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ خوبصورت مسکراہٹ والی ایک اچھی انسان بھی ہیں۔

4) عائزہ خان

عائزہ خان کو پاکستان کی سب سے بہترین اور قابل اداکارہ کہا جائے تو یقیناً غلط نہ ہوگا۔ عائزہ انڈسٹری میں ایک مثال ہیں، کہ کس طرح فیملی اور بچوں کے ساتھ محنت کر کے اپنا مقام بنایا جاتا ہے اور پھر اس مقام کو برقرار کیسے رکھنا ہے، یہ ان سے زیادہ اچھا اور کوئی نہیں جانتا۔ عائزہ خان کو بھی کبھی غیر اخلاقی لباس میں نہیں دیکھا گیا۔ یہ ہمیشہ بہت اچھے اور پرکشش کپڑے پہنتی ہیں۔ اپنی روایات کو مدنظر کیسے رکھا جاتا ہے، عائزہ خوب جانتی ہیں۔

5) ندا یاسر

ندا یاسر کو مارننگ شو کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ایک عرصہ گزر گیا، ندا نے اب اداکاری تو بالکل ترک کردی ہے۔ وہ اپنا سارا دھیان صرف میزبانی پر ہی لگاتی ہیں۔ ندا کو بھی کبھی غیر اخلاقی لباس پہنے نہیں دیکھا۔ فیشن اور جدید ٹرینڈز کے ساتھ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کس قسم کے لباس کا انتخاب کرنا ہے، ندا یاسر بہت اچھی طرح سے جانتی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More