ذیابیطس کے مریض اگر یہ 5 غذائیں استعمال کرتے ہیں تو فوراً چھوڑ دیں، کیونکہ یہ آپ کی صحت کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہیں۔۔۔

ہماری ویب  |  Sep 19, 2020

شوگر کا مرض آج کل زور پکڑ چکا ہے، پہلے ہم ایک یا دو لوگوں کا سنا کرتے تھے کہ انہیں شوگر ہوگئی، اور وہ بھی 50 سال سے زیادہ کی عمر کے افراد ہوتے تھے لیکن اب تو ہر عمر کے افراد پر یہ مرض حملہ آور ہو رہا ہے اور پھر زندگی بھر کے لیے انسان اس کے ساتھ رہنے پر مجبور ہوتا ہے۔

آج کل 30 سے زائد عمر کے اکثر افراد کو ذیابیطس کی شکایت رہتی ہے، تاہم کچھ ایسی غذائیں ہیں جو شوگر کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے کھانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ کون سی ہیں وہ 5 غذائیں۔

1) تلی ہوئی چیزیں

اگر آپ شوگر کے مریض ہیں تو کسی قسم کا تلا ہوا کھانا ضرورت سے زیادہ نہ کھائیں، کبھی کبھی تو کھایا جا سکتا ہے لیکن اگر آپ نے اسے کھانا معمول بنا لیا تو یہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اس لیے جتنا ہو سکے اس سے پرہیز کریں۔

2) ڈبے میں بند اشیاء نہ کھائیں

بازار سے مختلف کھانے ڈبوں میں بند ملتے ہیں، بس اسے گھر لا کر گرم کرنا ہوتا ہے، ایسے کھانوں میں بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جو شوگر کے مریضوں کے لیے اچھی نہیں، جیسا کہ اس میں فیٹ بڑی تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔ اسی لیے طبی ماہرین ان مریضوں کو ڈبے میں بند ہوا کھانا کھانے سے منع کرتے ہیں۔

3) مخصوص ذائقہ کے دہی

بازار سے مختلف برینڈز کے کئی ذائقہ دار دہی باآسانی ملتے ہیں، شوگر کے مریضوں کو وہ ہرگز نہیں کھانے چاہئیں۔ یہ ان کی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہو سکتے ہیں۔ یہ مریض دودھ کی دوکان سے ملنے والا دہی خرید کر بغیر چینی ڈالے کھا سکتے ہیں۔

4) فروٹ جیم

عام ملنے والے فروٹ جیم میں مصنوعی شوگر کے علاوہ اور کچھ نہیں ہوتا، لہٰذا ذیابیطس سے متاثر افراد کو اگر صحت مند رہنا ہے تو جیم کھانے سے مکمل طور پر پرہیز کرنا چاہیے۔

5) کینو کا جوس

بلاشبہ کینو ایک پھل ہے لیکن اس کا جوس ذیابیطس کے مریضوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے۔ کینو کے جوس میں مٹھاس اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ یہ شوگر کے مریضوں کے خون میں شوگر لیول کو بڑھا دیتا ہے، جس کے باعث ان کی شوگر ہائی ہونے کے امکانات کافی حد تک بڑھ جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More