چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟ حنا الطاف کے سوال پر ڈاکٹر نے لڑکیوں کو دیا اہم مشورہ

ہماری ویب  |  Sep 19, 2020

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ حنا الطاف نے اپنے یوٹیوب چینل پر لڑکیوں کے خوبصورت چہرے کے حوالے سے ایک شو کیا جس میں انہوں نے ڈاکٹر حنا صدیقی کو مدعو کیا۔

حنا الطاف نے ڈاکٹر سے سوال کیا کہ 'آپ کے پاس سب سے زیادہ کس مسئلے کے مریض آتے ہیں؟' جس پر ڈاکٹر حنا نے جواب دیا کہ 'میرے پاس جتنی بھی لڑکیاں آتی ہیں، زیادہ تر یہ ہی شکایت کر رہی ہوتی ہیں کہ ان کا چہرہ مرجھایا ہوا ہے، انہیں گورا ہونا ہے'۔

اداکارہ نے ایک اور سوال کیا کہ 'چہرے کو خوبصورت بنانے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟' جس پر ڈاکٹر نے جواب دیا کہ 'آپ کو روزانہ ورزش کرنا لازمی ہے، اس کے علاوہ آپ کو زیادہ مقدار میں پانی پینا چاہیے'۔

ڈاکٹر حنا کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی لڑکیاں باہر جائیں تو انہیں سن بلاک لازمی لگانا چاہیے، ڈاکٹر حنا کا کہنا تھا کہ سیلی سیلک ایسڈ (Salicylic acid) جلد کے لیے بہترین ہے۔

ڈاکٹر نے تمام لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ 'وہ اپنے چہرے کے لیے ایسی پروڈکٹس کا انتخاب کریں جن میں سیلی سیلک ایسڈ موجود ہو، یہ آپ کے چہرے کو بارونق بناتا ہے'۔

ڈاکٹر حنا صدیقی نے مزید کیا مشورے دیے؟ ویڈیو ملاحظہ کیجیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More