بچوں کے ساتھ سفر کرتے ہوئے ان 4 باتوں کا خیال لازمی رکھیں ورنہ ۔۔۔۔

ہماری ویب  |  Sep 19, 2020

چھوٹے بچوں کے ساتھ سفر کرنا ایک معرکہ سرانجام دینے کے برابر ہوتا ہے، آپ کو کئی چھوٹی چھوٹی چیزوں کا خیال رکھنا پڑتا ہے۔ آپ چاہے اپنی گاڑی میں کسی دوسرے شہر کا سفر کر رہے ہوں یا جہاز سے کسی دوسرے ملک کا، بچوں کے ساتھ سفر کرنے میں آپ کو اچھی خاصی احتیاط برتنی پڑتی ہے۔

آج ہم آپ کو ان 4 احتیاطی تدابیر کے بارے میں بتائیں گے جنہیں بچوں کے ہمراہ سفر کے دوران آپ کو لازمی اختیار کرنا چاہیے ورنہ آپ کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

1) فلائٹ یا ٹرین کی روانگی کے وقت کا خاص طور پر خیال رکھیں

جب سفر میں آپ کے ساتھ بچے ہوتے ہیں تو اپنے ساتھ ساتھ آپ کو ان کا سامان بھی دیکھنا پڑتا ہے، پھر بچوں کی دیگر اشیاء، ایسے میں گھر سے اسٹیشن یا ائیرپورٹ کے لیے نکلتے وقت آپ کو تاخیر ہو سکتی ہے، کوشش کریں کہ اپنے گھر سے جلد از جلد نکلیں، کیونکہ روڈوں پر ٹریفک کا کوئی بھروسہ نہیں۔ پھر راستے میں بچوں کو باتھ روم کی ضرورت بھی محسوس ہو سکتی ہے، لہٰذا کوشش کریں وقت سے پہلے پہنچیں تاکہ آپ کا جہاز یا ٹرین نکل نہ جائے۔

2) فلائٹ کے وقت کا اپنی سہولت کے مطابق فیصلہ کریں

ویسے تو اس پر کسی بندے کا اختیار نہیں ہوتا کہ فلائٹ کا وقت کیا ہے، لیکن پھر بھی ان مسافروں کو خاص طور پر وقت کے حوالے سے احتیاط کرنی چاہیے جن کے ساتھ چھوٹے بچے سفر کر رہے ہوں۔ ٹکٹ بک کرواتے ہوئے جہاز یا ٹرین کی ٹائمنگ کا خیال رکھیں، پھر اس بات کو بھی دماغ میں رکھیں کہ جہاں جا رہے ہیں وہاں یہ سواری کس وقت پہنچائے گی؟ تاکہ منزل پر پہنچ کر بھی کسی قسم کی مشکل نہ ہو۔

3) سفری بیگ لازمی رکھیں

وہ بیگ جس میں آپ کے کپڑے وغیرہ ہوں، وہ انسان بار بار نہیں کھول سکتا۔ اس لیے ان اشیاء کا ایک بیگ الگ سے بنا لیں جو آپ کو لگتا ہے کہ سفر میں استعمال ہو سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر ٹوتھ برش، پیسٹ، صابن، بچوں کے ڈائیپرز، بچوں کے کھانے کی چیزیں اور جوتے وغیرہ۔

4) ضروری دوائیاں لازمی ساتھ رکھیں

جہاز میں سفر کے دوران اکثر ہوا کے دباؤ میں تبدیلی انسانی جسم میں متلی کی سی کیفیت پیدا کرتی ہے، لہٰذا اس بات کو یقینی بنائیں کہ الٹیوں اور موشن کی دوا اپنے ہینڈ بیگ میں ضرور رکھیں۔ اس کے علاوہ نزلہ زکام، بخار اور کھانسی کی ادویات لے جانا نہ بھولیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More