کیا واقعی یہ 11 مچھلیاں پانی کے بغیر زمین پر چل سکتی ہے؟

ہماری ویب  |  Sep 19, 2020

واشنگٹن: مچھلیوں کا زمین پر چلنا ایک حیران کن عمل اور مضحکہ خیز ہوسکتا ہے لیکن ایک تحقیق سے ماہرین نے بتایا ہے کہ 11 اقسام کی مچھلیاں ایسی ہیں جو یا تو سمندری فرش پر یا پانی سے نکل کر خشکی پر چل سکتی ہیں۔

یہ تحقیق جرنل آف مارفالوجی میں شائع ہوئی ہے جس میں ماہرین نے ایشیا کی مشہور ہِل اسٹریم لوچ فش کے ڈھانچوں کا تفصیلی مشاہدہ کیا ہے۔ علاوی ازیں غاروں میں رہنے والی اینجل فِش بھی ایسی ہی صلاحیت رکھتی ہے۔

ماہرین کے مطابق مچھلیوں کی مرکزی ہڈی اور اس کے پیڑو کے پر (فِن) کے درمیان ایک تعلق ہوتا ہے اور اسی کی بناء پر یہ مچھلیاں چل سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ لوچ فش کے دیگر 29 انواع کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ تقریباً 10 یا 11 مزید مچھلیاں ایسی ہیں جو اسی طرح کے خواص رکھتی ہیں اور زمین پر چل پھر سکتی ہیں۔

مچھلیوں کے ماہرِ ریکرے رینڈل کہتے ہیں کہ عموماً مچھلیوں کی مرکزی ہڈی اور پیڑو کے جوڑ کےدرمیان کوئی رابطہ نہیں ہوتا لیکن پہلے اس کا مطالعہ غاروں میں چلنےوالی اینجل فش میں کیا گیا اب یہ ہِل اسٹریم لوچ مچھلی کے خاندان میں دیکھا گیا ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ ان تمام مچھلیوں میں یہ صلاحیت مخالف سمت میں تیز بہنے والے پانی کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے اور اس کے ارتقا میں کروڑوں برس لگے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چلنے والی مچھلیاں نیچے گرتے جھرنوں اور آبشاروں کی اطراف میں پائی جاتی ہیں۔

سائنسدانوں نے تمام مچھلیوں کے ڈی این اے کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر ٹوموگرافی سے ان کے ڈھانچوں کو دیکھا ہے۔ معلوم ہوا کہ جینیاتی طور پر چلنے کی صلاحیت ایک سے دوسری نسل تک منتقل ہوتی رہتی ہے۔ اس طرح اس تحقیق سے ہمیں مچھلیوں کے ارتقا اور ان کے چلنے کی صلاحیت کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More