آئی پی ایل میں بوم بوم آفریدی کے چرچے کیوں؟

ہماری ویب  |  Sep 23, 2020

دبئی: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی کے چرچے ہونے لگے اور آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اِسٹیو اسمتھ بھی اُن کے مداح نکلے۔

آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلیوی بلے باز اسٹیو اسمتھ سے ایک اِنٹرویو لیا گیا جس کے آخر میں خاتون ہوسٹ نے اُن سے کہا کہ اگر آپ اپنے کپتان کو کوئی پیغام دینا چاہیں تو دے دیں۔ میزبان کے کہنے پر اسمتھ نے اپنے کپتان کے نام پیغام میں لکھا کہ بوم بوم کو گیند دی جائے۔

جیسا کہ سب کو معلوم ہے کہ بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کے پہلے ایڈیشن کے بعد سے اب تک پاکستانی کھلاڑی لیگ کا حصہ نہیں بنے ہیں تو میزبان نے حیرانگی سے پوچھا کہ یہ آپ نے کیا لکھا ہے تو اِسمتھ نے جواب دیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ مجھے گیند دے کر باؤلنگ کروائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میں شاہد خان آفریدی کی طرح باؤلنگ کرنے کی کوشش کرتا ہوں، اسی لئے میں نے لکھا ہے کہ بوم بوم کو گیند دی جائے۔

واضح رہے کہ اسٹیو اسمتھ اس سے قبل بھی اس بات کا اعتراف کرچکے ہیں کہ وہ پاکستان کے سابق آل راؤنڈر بوم بوم کی طرح گیند کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اُن کے بڑے مداح ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More