اکیلے ہونے کی صورت میں ہارٹ اٹیک آجائے تو فوری طور پر خود علاج کیسے کیا جائے؟ جانیں چند کارآمد طریقے

ہماری ویب  |  Sep 26, 2020


کسی کو اگر ہارٹ اٹیک ہوجائے ارو وہ اکیلا ہو تو ان طریقوں کو استعمال کرکے اپنی طبیعت کو بہتر بنائیں!
ہارٹ اٹیک ایسی بیماری ہے جس پر قابو پانا آج کل کے دور میں بہت مشکل ہو گیا ہے کیونکہ جس طرح کا اب ہمارا ماحول ہے اس میں ہر چیز ایک بے ربطگی سے بڑھ رہی ہے۔ شوروغل اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ دل کی شریانیں کمزور ہونے کے ساتھ ہارٹ اٹیک کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔
اکثر ہم سنتے ہیں کہ کسی صاحب کو ہارٹ اٹیک ہوا مگر وہ اکیلے تھے انھیں ہسپتال لے جانا والا کوئی نہ تھا اور اسی اثناء میں وہ ایک سے دو گھنٹے میں انتقال پاگئے۔

علامات:


دل کا دورہ بہت کم کیسز میں اچانک ہوتا ہے بعض اوقات تو ایک ماہ قبل ہی کچھ کچھ علامات ظاہر ہونے لگتی ہیں اور جن میں سے چند یہ ہیں:
• دل پر شدید درد محسوس ہوتا ہے۔
• سینے پر بہت زیادہ بوجھ پڑنا شروع ہوجاتا ہے۔
• دل سے درد بائیں بازو میں اور بائیں ٹانگ میں سفر کرتا ہے۔
• معدے میں تیز درد ہونے لگتا ہے جس سے سانس لینے میں یا سانس پھولنا شروع
ہو جاتی ہے۔

اکیلے ہونے کی صورت میں کیا کریں؟:

اگر آپ بلکل اکیلے ہیں اور خدانخواستہ آپ کو یہ مسئلہ ہوجائے تو ان ہدایات کو یاد رکھیں:
• کوشش کریں کہ جسم کا درجہ حرارت بڑھنے نہ دیں اور ٹھنڈی جگہ کا انتخاب کریں۔
• پانی ہر گز نہ پیئیں بلکہ پانی میں ایک چٹکی لال مرچ ڈال کر مکس کرکے پیئیں۔
• گاڑی چلا رہے ہیں اگر تو کوشش کریں کہ گاڑی کو سائیڈ پر روک کر گاڑی کی
• فرنٹ سیٹ پر سکون سے ٹیک لگا کر بیٹھ جائیں اور لمبا سانس نہ لیں۔
• اگر آپ کے پاس کوئی بلڈ ٹیبلیٹ ہے تو اس کو کھائیں۔
• کھانسی کی صورت میں دل پر زور نہ دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More