بیٹی کی صورت میں اللہ نے رحمت عطا کی ہے۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے وہ 4 اداکار جن کے گھر حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی

ہماری ویب  |  Sep 26, 2020

کہتے ہیں کہ بیٹی اللہ کی رحمت ہوتی ہے، کچھ لوگ واقعی اسے رحمت سمجھتے ہیں جبکہ بہت سے بدقسمت افراد ایسے بھی ہیں جو انہیں زحمت سمجھتے ہیں۔ اللہ پاک جب بہت خوش ہوتا ہے تو زمین پر بیٹی بھیجتا ہے۔

حال ہی میں ہماری شوبز انڈسٹری کے کچھ اداکاروں کے گھر اللہ نے بیٹی جیسی رحمت بھیجی جس کے ملتے ہی انہوں نے اپنی خوشیاں مداحوں کے ساتھ شئیر کیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ کون ہیں وہ 4 خوش قسمت اداکار جن کے گھر اللہ نے حال ہی میں رحمت بھیجی۔

مومل شیخ

مومل شیخ ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں، ان کی اداکاری کو مداح بے حد پسند کرتے ہیں، مومل بھارت میں بھی ایک فلم کر چکی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت پوسٹ شئیر کی جس کے ذریعے انہوں نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ ایک بیٹی کی ماں بن چکی ہیں۔ مومل شیخ کا پہلے ایک بیٹا تھا جس کا نام ابراہیم تھا تاہم 20 اگست کو اداکارہ کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ''علیہا نادر نواز'' رکھا ہے۔

صنم بلوچ


صنم بلوچ وہ اداکارہ ہیں جو اپنی ذاتی زندگی مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا زیادہ پسند نہیں کرتیں، حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی کہ صنم کے گھر ایک بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصاویر صنم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ڈالی ہیں، لیکن ان کا یہ اکاؤنٹ پبلک نہیں بلکہ پرائیویٹ ہے۔

نعمان حبیب

نعمان حبیب بھی پاکستان کے بہترین اداکار ہیں، انہوں نے ناصرف ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے بلکہ یہ فلم میں بھی کام کر چکے ہیں۔ نعمان حبیب کے گھر بھی گزشتہ ہفتہ بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کی خبر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے دی۔ نعمان کے گھر یہ دوسری بیٹی کی پیدائش ہے۔ اداکار نے اپنی بیٹی کا نام ''زارا نعمان خان'' رکھا ہے۔

سارہ رضی خان


سارہ رضی نے شادی کے بعد اداکاری چھوڑ دی ہے، لیکن وہ اب تک اپنے انسٹاگرام کے ذریعے مداحوں سے رابطے میں رہتی ہیں۔ سارہ کے گھر بھی حال ہی میں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام انہوں نے ''مرحا عمیر'' رکھا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More