چھوڑیں مہنگے پاور بینکس کو ۔۔۔ موبائل کی بیٹری لمبے وقت تک چلانے کے چند زبردست طریقے جانیں

ہماری ویب  |  Sep 26, 2020

اسمارٹ فون کی بیٹری صفر ہونا ہمیں کسی بھیانک خواب جیسا لگتا ہے جبکہ اسمارٹ فون کو چارج کرنے کے لئے ساکٹ کی جگہ کو ڈھونڈنا بھی ایک مشکل کام لگتا ہے۔

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے فون کی بیٹری دیر تک چلے تو اِن کارآمد طریقوں کو آزما کر آپ اپنے اسمارٹ فون کی بیٹری جلدی ختم ہونے سے چُھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں۔ معروف موبائل کمپنی کے کسٹمر سروس ڈائریکٹر ہملٹن کا کہنا ہے کہ موبائل کی بیٹری جلدی ختم ہونے سے بچانے کے لئے اسے ہمیشہ 85 فیصد تک چارج کر کے درکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فون کی بیٹری کو کبھی بھی بالکل ختم نہ ہونے دیں بلکہ جیسے ہی اسمارٹ فون کی بیٹری 25 فیصد ہو تو اسے فوراً چارج پر لگا دیں لیکن 85 فیصد چارج ہوتے ہی اسے ساکٹ سے نکال لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے بہت سے لوگ یہ غلطی ضرور کرتے ہیں کہ فون کی بیٹری 100 فیصد تک چارج کرتے ہیں، ایسا مسلسل کرنے سے آپ کے فون کی لیتھیم بیٹری بہت متاثر ہوتی ہے جس سے بیٹری کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

کسٹمر سروس ڈائریکٹر ہملٹن نے مزید کہا کہ پائیدار فون کی بیٹری کے لیے کبھی بھی فون کو چارج پر لگا کر نہ چھوڑیں کیونکہ اکثر صارفین موبائل 100 فیصد چارج کرنے کے باوجود بھی موبائل کو چارجنگ سے نہیں ہٹاتے جس سے فون کی بیٹری ناقص ہوجاتی ہے۔

علاوہ ازیں فون کی بیٹری کو محفوظ کرنے کے لیے اسکرین کی ’برائٹنس‘ یعنی لائیٹنگ کو ہمیشہ ہلکا رکھیں، ان باتوں کا خیال رکھنے سے صارفین اپنے فون کی بیٹری محفوظ اور طویل وقت تک استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More