اگر گاڑی کو حادثہ پیش آجائے تو وہ کون سی 3 بنیادی چیزیں ہیں جو انسان کو فوراً کرنی چاہئیں؟

ہماری ویب  |  Sep 26, 2020

حادثہ کہیں بھی اور کسی بھی وقت پیش آسکتا ہے، روزانہ کی بنیاد پر کئی لوگ گاڑیوں کے حادثے کا شکار ہوتے ہیں، اور پھر اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ایک ہی دن میں تقریباً 10 لاکھ کے قریب افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

اب ہونی کو کون ٹال سکتا ہے؟ لیکن پھر بھی کچھ احتیاطی تدابیر ایسی ہیں جنہیں اپناتے ہوئے آپ یقیناً بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ان 3 چیزوں کے بارے میں بتائیں گے جو گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے بعد آپ کو فوری طور پر کرنی چاہئیں۔

1) سب سے پہلے گاڑی میں موجود افراد کو دیکھیں

گاڑی کے ایکسیڈنٹ کے بعد سب سے ضروری اور اہم چیز جو آپ کو کرنی چاہیئے، وہ یہ کہ دیکھیں آپ کی اپنی حالت کیا ہے؟ کیا آپ زیادہ زخمی ہیں، اگر آپ کی چوٹیں معمولی ہیں تو اٹھنے کی کوشش کریں اور اپنے اطراف میں موجود لوگوں کو دیکھیں کہ کہیں وہ زضمی تو نہیں، یا کسی کی حالت تشویشناک تو نہیں، اس صورت میں فوری اقدامات کریں تاکہ کسی کی جان جانے سے پہلے اسے بچایا جا سکے۔

2) فوری طور پر ایمبولینس کو بلائیں

اگر آپ زخمی ہیں یا کوئی اور زخمی ہے، تو فوری طور پر ایمبولینس کو فون کریں اور جائے وقوعہ کے بارے میں اطلاع دیں۔ اگر کوئی زیادہ زخمی ہے تو ایمبولینس کو صورتحال سے آگاہ کریں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ زخمی زیادہ ہلے جلے نہیں۔

3) فوراً جائے وقوعہ کی تصاویر لیں

اگر آپ بہتر محسوس کر رہے ہیں، تو فوراً گاڑی کو پیش آئے حادثے کی تصاویر لیں، آپ کی گاڑی کو جو نقصان ہوا ہے، اسے بھی کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیں۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ جب آپ گاڑی کی انشورینس کے لیے اپلائی کریں گے تو آپ باآسانی سب کچھ دکھا سکیں گے، اور تحقیقات کرنے والے کو بھی صورتحال کی سنگینی کا اندازہ ہوجائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More