گلگت بلتستان کوصوبہ بنانےکامعاملہ ،اپوزیشن کابڑایوٹرن ،معاملےکوکشمیرکاز سے جوڑ دیا،تعاون نہ کرنیکافیصلہ

روزنامہ اوصاف  |  Sep 27, 2020

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان حساس قومی معاملہ اور کشمیر کاز سے جڑا ہے، حکومت اسے اپنی سیاست کی بھینٹ نہ چڑھائے۔گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں شفاف اور آزادانہ  انتخابات کے عمل میں رکاوٹ نہ بنے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی رویے کو دیکھتے ہوئے گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے کسی قسم کا تعاون نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کوئی اختیار نہیں کہ وہ گلگت بلتستان کے انتخابی امور میں مداخلت کریں، اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے انتخابی اصلاحات کیلئے بلائے گئے اجلاس کو مسترد کرتے ہیں۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ اے پی سی کے اجلاس میں منظور کردہ قرارداد اور فیصلوں کی پاسداری کریں گے۔خیال رہے کہ گلگت بلتستان میں پارلیمانی انتخابات کا شیڈول جاری ہو گیا ہے جہاں 15 نومبر کو انتخابات ہوں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More