وزیراعظم نے گلوکار علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا سفیر نامزد کردیا

اب تک  |  Oct 26, 2020

لاہور: (26 اکتوبر 2020) بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر کووزیراعظم عمران خان نے ” نمل نالج سٹی” کا سفیر نامزد کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کو نمل نالج سٹی کا سفیر نامزد کیا ہے ۔ نالج سٹی ملک کے دور دراز علاقوں میں مقیم پسماندہ آبادی کے لئے بڑے علمی گہوارے یا مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں علی ظفر نے یہ خبر مداحوں کے ساتھ شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان کے سب سے پہلے اور سب سے بڑے نالج سٹی یعنی ” نمل نالج سٹی ” کا بطور سفیر نامزد کرنے پر وہ وزیر اعظم عمران خان اور اس پراجیکٹ کو ڈیزائن کرنے والے ٹونی آشائی کے بے حد شکرگزار ہیں۔

علی ظفر نے کہا کہ علم، ملک اور اس کے لوگوں کی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More