کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ سب کے پسندیدہ ریسلرز آج کل کیا کام کررہے ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 26, 2020

ایک زمانہ تھا جب ریسلنگ دیکھنے کا شوق بچوں بڑوں اور یہاں تک کہ بوڑھوں میں بھی بے اِنتہا پایا جاتا تھا، اُس وقت ٹی وی بھی چند گھروں میں ہی موجود ہوتا تھا اور سب ایک جگہ اکٹھا ہو کر جس طرح کرکٹ میچ دیکھ کر لطف اندوز ہوتے ہیں بالکل اِسی طرح ریسلنگ کے مداح بھی بھرپور جوش کے ساتھ ریسلنگ کا مزہ لیتے تھے۔

دنیا کے مختلف کونوں سے لاکھوں افراد آج بھی کُشتی دیکھنے کا بے حد شوق رکھتے ہیں۔ پرانے وقت کے پہلوانوں کو پرو ریسلر کہا جاتا تھا جس کا مطلب یہ کہ ان کا مقابلہ، مار پیٹ حقیقت میں ہوا کرتا تھا لیکن آج کل بہت سے لوگ ریسلنگ کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ محض یہ صرف ایک ڈرامہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کُشتی کے شائقین ماضی کے ریسلرز کو زیادہ فوقیت دیتے تھے۔

مشہور زمانہ ریسلنگ کمپنی ڈبلیو ڈبلیو ایف جو کہ آج کے دنوں میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے نام سے جانی جاتی ہے، اس میں مقابلہ کرنے والے چند سابق مایہ ناز ریسلرز جن کے بارے میں آج بھی کافی لوگ جانتے ہیں لیکن وہ آجکل ٹی وی ریسلنگ کے پراگراموں سے بالکل اوجھل ہوچکے ہیں، وہ کُشتی باز اِن دنوں کہاں مصروف ہیں ہم آپ کو بتائیں گے۔

1- ہلک ہوگن

مشہور زمانہ ریسلر ہلک ہوگن کو تو آپ سب بھی جانتے ہوں گے چاہے آپ کُشتی دیکھنے کے پرستار نہ بھی ہوں۔ ہلک ہوگن جوکہ ایک مشہور ٹی وی میزبان، کاروباری شخصیت، موسیقار، اور اداکار کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ تاہم ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد وہ ایک نامی گرامی ویب سائٹ اور انرجی ڈرنک کمپنی کے مالک ہیں اور آج کل اسی بزنس میں مصروف ہیں۔

2- کین ( گلین تھامس جیکبس)

ریسلنگ میں دہشت قائم کرنے والے طاقتور ترین پہلوان کین جن کا اصل نام گلین تھامس جیکبس ہے، آپ کو یہ جان کر حیرانی ہوگی کہ اصل زندگی میں جیکبس آج کل امریکی سیاست میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ انہوں نے 2018 میں سیاست میں قدم رکھا اور ساتھ ہی نکس کاؤنٹی کی میئر کی نشست پر بہترین کامیابی حاصل کی تھی۔ علاوہ ازیں وہ ہالی ووڈ کی چند فلموں میں بھی اداکاری کرچکے ہیں۔

3- گولڈ برگ

پرو ریسلنگ کی دنیا کے ایک اور مایہ ناز ریسلر گولڈ برگ جو یقینی طور پر ریسلنگ کی دنیا میں اپنی ایک اعلیٰ پہچان قائم کرچکے ہیں۔ بڑے سے بڑا حریف بھی اُن کے سامنے گھٹنے ٹیک دیتا تھا اور یہی ان کی خاصیت تھی۔ ولیم اسکاٹ گولڈ برگ اب کیلیفورنیا میں اپنا ایک بہت بڑا جم چلاتے ہیں، جہاں وہ اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔

4- دی انڈر ٹیکر(مارک ولیم کالوے)

خوف کی علامت سمجھے جانے والے معروف ترین پہلوان انڈر ٹیکر ریسلنگ اندسٹری کے وہ کشتی باز تھے جن کا شُمار دنیا میں سب سے زیادہ کشتی کے میچز جیتے والے ریسلرز میں ہوتا ہے۔ انڈر ٹیکر کا اصل نام مارک ولیم کالوے ہے جنہوں انڈر ٹیکر کے نام سے ریسلنگ کی دنیا میں اپنی منفرد پہچان قائم کی۔ وہ اب بھی فری ایجنٹ کی حیثیت سے میں ایونٹ میچزمیں مقابلہ کرتے نظر آتے رہتے ہیں۔ مارک ولیم کالوے اِس وقت اپنی اہلیہ کے ساتھ جانوروں کے لئے خصوصی فنڈنگ فراہم کرنے کا کام کررہے ہیں۔

5- بگ شو

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے دیو قدآمد پہلوان بگ شو جنہوں نے ماضی میں کئی بڑی عالمی چیمپئن شپ میچز میں فتح حاصل کی۔ ایک وقت تھا جب وہ ہالی ووڈ میں اداکاری کے فرائض بھی سرانجام دیتے تھے۔ یہاں تک کہ آپ نے انہین بہت سے ٹی وی شوز اور فلموں میں بھی دیکھا ہوگا، کسی مزاحی فلم ، جسے نکلڈ ہیڈ کہا جاتا ہے۔ اسی سے منسلک وہ آج کل کامیڈی ٹی وی شوز میں کام کر رہے ہیں۔ بگ شو کو جائنٹ (Giant) کہا جاتا تھا اور ان کا اصل نام پاؤل وائٹ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More