محمد حفیظ کی کرائی گئی بال چاند پر مل گئی، ویڈیو وائرل

ہماری ویب  |  Oct 28, 2020

دُبئی: اِنٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے محمد حفیظ کی کرائی گئی بال کو ایک مرتبہ پھر مزاحیہ کیپشن کے ساتھ شئیر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 میں پاکستان بمقابلہ بنگلادیش کے مابین کھیلے گئے میچ میں محمد حفیظ کا اوور آیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے جیسی ہی گیند کرائی تو گیند ان کے ہاتھ سے پھسل کر اوپر کی جانب فل ٹاس چلی گئی جس پر آئی سی سی نے مزاحیہ کیپشن کے ساتھ دوبارہ ویڈیو شیئر کردی۔

سوشل میڈیا پر آئی سی سی کی جانب سے شیئر کردہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور شائقین کرکٹ کی جانب سے اس پر مزاحیہ تبصرے کرنے کا سلسلہ جاری رہا اور تاحال جاری ہے۔

• کیا آپ جانتے ہیں کہ کرکٹرز کی شرٹس کے پیچھے نمبرز کا کیا مطلب ہوتا ہے؟

• دنیائے کرکٹ کے 5 عظیم کھلاڑی جو معیاری تعلیم حاصل کرچکے ہیں

مذکورہ ویڈیو کو 9 ہزا ر سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا اور متعدد صارفین نے اسے ری ٹوئٹ کیا۔

آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ’بڑی خبر یہ ہے کہ حفیظ کی کرائی گئی گیند ناسا نے چاند پر ڈھونڈ لی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More