چند ماہ میں 30 کلو وزن کم کرنے والے نوجوان کی کہانی، ناممکن کو ممکن کیسے بنایا؟ جانیے دلچسپ طریقہ

ہماری ویب  |  Oct 28, 2020

موٹاپے کو اگر بیماری کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ اضافی وزن انسان کے جسم میں بے شمار مسائل پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔ بہت سے لوگ چاہتے ہیں کہ ان کا وزن کم ہوجائے لیکن وہ کسی بھی قسم کی محنت کرنے سے جان کتراتے ہیں۔ بہت سے افراد وزن کم کرنے کے لیے طویل مرحلے سے گزرتے ہیں جیسا کہ ورزش، ڈائیٹنگ یا ادویات وغیرہ لیکن وہ بہت کم عرصہ میں ہی ہمت ہار جاتے ہیں۔

تاہم کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو بس ایک مرتبہ وزن کم کرنے کی ٹھان لیں تو کر کے ہی رہتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایک ایسے ہی شخص کی کہانی بتانے والے ہیں جنہوں نے 10 ماہ کے عرصہ میں اپنا وزن 30 کلوگرام کم کیا۔

یہ بھی پڑھیے:

ایک نوجوان نے کم از کم وقت میں اپنا 37 کلو وزن کم کرکے سب کو حیران کردیا

پانی کے ذریعے اس نوجوان نے 27 کلو وزن کیسے کم کیا؟ جانیں

شہیرالزاد بن زکریا کا تعلق ملائیشیہ سے ہے، جن کا قد 5 فٹ 7 انچ کے قریب ہے۔ نوجوان نے بین الاقوامی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ اکتوبر میں ایک پارک میں چہل قدمی کررہا تھا تو میرا اچانک ہی سانس پھول گیا، اُسی لمحے میں نے اپنا وزن کم کرنے کا فیصلہ کیا اور مختلف ترکیبیں بنائیں۔

انہوں نے بتایا کہ ''وزن کم کرنے کے دوران اہل خانہ اور بالخصوص اہلیہ نے میرا بھرپور ساتھ دیا، انہوں نے امید پیدا کی اور حوصلہ افزائی بھی کی''۔

شہیر کا کہنا تھا کہ ''میں نے وزن کم کرنے کا فیصلہ کر کے یہ بات سب سے پہلے اہل خانہ کو بتائی، گھر والوں نے اس دوران میرے ساتھ بہت تعاون کیا اور اُسی طرح کے کھانے بنائے، بالخصوص اہلیہ نے خصوصی کھانے بنائے جس کی وجہ سے ڈائٹنگ کا مشکل مرحلہ بھی آسانی سے گزر گیا''۔

انہوں نے کہا کہ ''میں مصنوعی نہیں بلکہ قدرتی طریقے سے وزن کم کرنے کا قائل تھا، قدرتی مطلب میں کوئی دوا نہیں کھاؤں، کوئی علاج اور سرجری نہیں کرواؤں، یہ کام مشکل تو تھا پر ناممکن نہیں، میں نے سب سے پہلے چاؤل کھانا چھوڑے تاکہ کیلوریز کم ہوسکیں، اُس کی جگہ ڈبل روٹی، نوڈلز کھائے اور چائے میں چینی کی مقدار کو کم کیا اور شام پانچ بجے کے بعد کھانے پینے کے سلسلے کو ترک کر دیا''۔

نوجوان نے بتایا کہ ''میں نے شروع کے دنوں میں طے کیا کہ ماہانہ 80 کلومیٹر چہل قدمی کروں گا، یہ کرنے کے بعد ایک وقت ایسا آیا کہ جوڑوں کا درد ٹھیک ہوگیا، اب ایک سال بعد میں نہ صرف باہر جاسکتا ہوں بلکہ بھاگ دوڑ اور فٹبال بھی کھیل سکتا ہوں''۔

انہوں نے موٹاپے کے شکار افراد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ''جو افراد اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں وہ فیصلہ کر کے اس پر ثابت قدم رہیں کیونکہ بہت سارے ایسے مواقع آتے ہیں جب انسان اپنے معاہدے کی خود خلاف ورزی کرتا ہے''۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More