بابا سے ہمیشہ کے لئے بچھڑ گئی۔۔۔ مرحوم بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر اَداکار محسن عباس یادگار ویڈیو شئیر کرتے ہوئے مایوس ہوگئے

ہماری ویب  |  Oct 29, 2020

کراچی: اِنٹرٹینمنٹ اِنڈسٹری سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے مشہور اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے اپنی مرحوم دُختر کی سالگرہ کے موقع پر یادگار ویڈیو شئیر کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی معروف اداکار محسن عباس نے مرحوم بیٹی ماھوین عباس کی سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ِنسٹاگرام پر جذباتی ویڈیو پوسٹ کردی۔

اداکار کی جانب سے شئیر کردہ ایکٹ منٹ 39 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ننھی شہزادی کو گود میں اٹھائے پیار کررہے ہیں، انہوں نے ماھوین کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ سالگرہ مبارک ہو وینو۔

ان کے مداحوں کی جانب سے اداکار کی پوسٹ پر افسوس کا اظہار بھی کیا جا رہا ہے، مداح محسن عباس حیدر کو صبر کی تلقین کرنے کے ساتھ ساتھ ننھی پری کو سالگرہ کی مبارک باد اور دعائیں دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ محسن عباس حیدر کی بیٹی ماھوین کی پیدائش 27 اکتوبر 2017 کو ہوئی تھی اور والد بننے پر محسن عباس بے حد خوش تھے مگر اُن کی خوشیوں کو نظر لگ گئی اور 15 دسمبر کو ماھوین بابا سے ہمیشہ کے لئے بچھڑ گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More