نشاء کا تھپڑ دیکھ کر سکون مل گیا! نشاء کو زوردار تھپڑ لگنے پر لوگوں کے دلچسپ تبصرے، اب آگے کیا ہونے والا ہے؟

ہماری ویب  |  Oct 29, 2020

گزشتہ روز سپر ہٹ ڈرامہ سیریل جلن کی 20ویں قسط نشر ہوئی جس میں ڈرامہ کے مرکزی و منفی کردار نشاء کو 2 مرتبہ زوردار تھپڑ لگا۔ گزشتہ روز کی قسط میں پہلا تھپڑ نشاء (منال خان) کو اپنے شوہر اسفندیار سے اس وقت پڑا جب اس نے اسفند کے بیٹے کو برا بھلا کہا جبکہ دوسری مرتبہ نشاء کو تھپڑ اپنی نند کنزا (نادیہ حسین) سے پڑا۔



نشاء کو تھپڑ لگنے کے بعد مداحوں نے کافی خوشی کا اظہار کیا۔ لوگوں کے مطابق نشاء کو بالکل ٹھیک تھپڑ لگے اور وہ اسی کے قابل تھی لیکن ایک اور دلچسپ بات گزشتہ قسط میں یہ ہوئی کہ نشاء پر انکشاف ہوا کہ وہ جس گھر میں رہ رہی ہے وہ اسفند کا نہیں بلکہ اس کی بہن کنزا کا ہے۔



تاہم مداحوں نے گزشتہ قسط کے حوالے سے اپنے دلچسپ تبصرے پیش کیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ''نشاء کو تھپڑ لگتا دیکھ کر سکون مل گیا''۔


سونیا نامی مداح نے اپنا خیال پیش کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ''میں یہ تھپڑ آہستہ آہستہ اور بار بار دیکھوں گی''۔


ایک صارف نے لکھا کہ ''آج کی قسط بہت ہی دلچسپ اور خاص تھی''۔


ایک مداح کا کہنا تھا کہ ''اگر میں ہوتی تو تھپڑ ذرا پیار اور مزید زور سے لگاتی''۔


تاہم کچھ صارفین کی جانب سے منال خان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔

کنزاخالد نامی مداح نے لکھا کہ ''منال کی اداکاری بہترین ہے، انہوں نے بہت اچھے پرفارمنس دی''۔


حریم خان نے تحریر کیا کہ ''منال کی اداکاری زبردست تھی''۔


ایک مداح نے نادیہ حسین کی اداکاری کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ''کنزا آپا اس ڈرامہ کا بہترین کردار ہے''۔


٭ آپ کے خیال میں ڈرامہ کی آنے والی اقساط میں کیا ہونے جا رہا ہے؟ کیا اسفند نشاء کو میشاء کی طرح طلاق دے دے گا یا نشاء خود اسفند کو چھوڑ جائے گی؟ ہماری ویب کے فیس بک پیج پر اپنے خیال کا اظہار کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More