باپ بیٹی کا رشتہ مضبوط اور کبھی بھی نہ ٹوٹنے والا۔۔۔ وہ 5 اداکارائیں جو اپنے والد سے بے پناہ محبت کرتی ہیں

ہماری ویب  |  Oct 29, 2020

باپ اور بیٹی کا رشتہ بہت ہی خاص ہوتا ہے۔ آج کل باپ بیٹوں سے زیادہ اپنی بیٹی سے محبت کرتے ہیں تاہم ہماری شوبز انڈسٹری کی اداکاراؤں کا رشتہ بھی اپنے والد کے ساتھ کافی خاص ہے۔ بہت سی اداکارائیں اس مقام پر محض اپنے والد کی وجہ سے ہی پہنچی ہیں کیونکہ ان کے والد نے ان کے اداکار بننے کے فیصلہ کو برا کہنے کے بجائے سراہا اور ان کی اس فیلڈ میں آنے کے لیے مدد کی۔

یہ بھی پڑھیے:

اولاد کی نعمت سے محروم باپ۔۔۔ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے 3 ایسے اداکار جنہوں نے اپنی اولاد کو چھوڑ دیا

یوں تو تمام اداکارائیں ہی اپنے والد سے کافی نزدیک ہیں اور ان سے بے پناہ محبت کرتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو ان 5 اداکاراؤں کے بارے میں بتانے والے ہیں جن کے والد نے انہیں اس انڈسٹری میں آنے کے لیے مدد کی۔

عائزہ خان

عائزہ خان پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ہیں، انہوں نے ڈرامہ انڈسٹری کو متعدد ہٹ پراجیکٹس دیے۔ عائزہ اپنے کئی انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ ان کا اور ان کے والد کا رشتہ آپس میں بہت خاص ہے۔ اداکارہ اپنے والد سے بے پناہ محبت کرتی ہیں۔

زارہ نور عباس

مشہور و معروف اداکارہ زارہ نور عباس کسی تعارف کی محتاج نہیں، بہت کم عرصے میں انہوں نے اپنی محنت اور لگن سے ڈرامہ و فلم انڈسٹری میں جگہ بنائی۔ زارہ نے اپنے کئی انٹرویوز میں اس بات کا ذکر کیا کہ ان کے والد کافی سخت مزاج کے ہیں لیکن وہ ہمیشہ ہی زارہ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ زارہ کو اپنے والد سے بے پناہ محبت ہے۔

حرا مانی

حرا مانی کا اپنے والد سے بہت ہی خاص اور دوستی والا رشتہ ہے، حرا کے مطابق وہ اپنے بابا سے ہر بات شئیر کر لیتی ہیں۔ حرا اپنے والد کی بہت لاڈلی ہیں۔

صنم جنگ

اداکارہ صنم جنگ کی 3 بہنیں ہیں جبکہ صنم کے مطابق ان کے والد اپنی چاروں بیٹیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ صنم کا بھی اپنے بابا کے ساتھ ایک دوستی والا رشتہ ہے، ان کے والد ان کے لیے کسی بھی اچھے دوست سے کم نہیں۔

سارہ خان

نامور اداکارہ سارہ خان جو اپنی شادی کے بعد اب تک کافی زیادہ خبروں کی زینت بنی رہیں، یہ بھی اپنے والد سے بہت پیار کرتی ہیں۔ جب فلک نے سارہ کو شادی کے لیے پرپوز کیا تب سارہ نے یہ شرط رکھی کہ پہلے میرے بابا سے بات کرو، انہوں نے اگر ہاں کردی تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More