جہنم کا دروازہ ۔۔۔۔ کیا آپ اس خوفناک مقام کے بارے میں جانتے ہیں کہ یہ کہاں واقع ہے؟ اور اسے جہنم کا دروازہ کیوں کیا جاتا ہے؟

ہماری ویب  |  Oct 29, 2020

ترکمانستان کے صحرائے قرہ قوم کے قلب میں ایک بہت بڑا گڑھا موجود ہے اور مقامی باشندوں کی جانب سے اس گڑھے کو جہنم کا دروازہ کہا جاتا ہے۔ یہ دارواز کے چھوٹے شہر کے قریب واقع ہے۔

1971 میں ہونے والے ایک حادثے کے نتیجے میں یہاں مسلسل آگ بھڑک رہی ہے مگر اس بارے میں کسی کو یقینی معلومات نہیں کہ ایسا کیوں ہوا، کیونکہ اس دور میں ترکمانستان پر حکومت کرنے والے سوویت حکام نے کوئی ریکارڈ باقی نہیں چھوڑا اور نہ ہی حادثے کی رپورٹ تیار کی۔

اس گڑھے میں بھڑکتی ہوئی آگ انسانوں کا کارنامہ ہے جو کہ سوویت یونین کے عہد میں گیس ڈرلنگ کے نتیجے میں ہونے والے حادثے کے باعث بھڑکی، مگر ترکمانستان کے پاس اس کا کوئی آفیشل ریکارڈ نہیں۔

اس کے نام کے بارے میں کہا جاتا ہے رات کو یہاں ہونے والی روشنی اور حرارت جانوروں کو اس جانب کھینچتی تھی اور وہاں وہ مرجاتے تھے جس کے بعد سے اسے جہنم کا دروازہ نام دیا گیا۔

سیاہ جب وہاں جاتے ہیں تو اس کے قریب جا کر خوب تصاویر بنواتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More