شادی پر 385 کروڑ خرچ کیے! پاکستانی مشہور شخصیات کے گھر ہوئیں تاریخ کی مہنگی ترین شادیاں

ہماری ویب  |  Oct 29, 2020

شادی ایک ایسا ایونٹ ہوتا ہے جہاں ہر لڑکا اور لڑکی اپنے ارمان پورے کرتے ہیں، کچھ لوگ تو اپنی شادی کی پلاننگ کئی سال سے کر رہے ہوتے ہیں کہ جوڑا کیسا ہوگا، فنکشنز کتنے ہوں گے اور تیاریاں کس طرح کی جائیں گی، اس ساری منصوبہ بندی کے ساتھ اپنی جیب بھی دیکھنی پڑتی ہے۔ بہت سی شادیوں کو لوگ بھلا دیتے ہیں لیکن ماضی میں ہمارے ملک میں اس طرح کی شادیاں بھی ہوئیں جنہیں آج تک یاد رکھا گیا۔

ان شادیوں میں دل کھول کر پیسہ خرچ کیا گیا، اس طرح یہ ملکی تاریخ کی مہنگی ترین شادیاں بن گئیں۔

انوش اور منیب کی شادی

انوش پاکستان کے سینیٹر اور معروف بزنس مین گلزار احمد خان کی پوتی ہیں۔ انوش اور منیب کی شادی سال 2016 میں ہوئی جبکہ اسے پاکستان کی سب سے طویل شادی ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اس شادی کا شمار پاکستان کی مہنگی ترین شادیوں میں ہوتا ہے۔ جوڑے کا نکاح بادشاہی مسجد میں ہوا جبکہ سنگیت ترکی میں ہوا۔ دونوں خاندانوں نے اس شادی پر دل کھول کر پیسے خرچ کیے، ایک اندازے کے مطابق اس شادی پر 272 کروڑ روپے کا خرچہ ہوا۔

حمزہ اور مریم کی شادی

ملک ریاض کی پوتی مریم ملک کی شادی حمزہ ملک سے ہوئی۔ ان کی شادی بھی پاکستان کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین شادی تھی۔ دونوں فریقین نے تقریبات پر دل کھول کر پیسے خرچ کیے۔ یہ شادی کئی دن تک چلی جبکہ ایک اندازے کے مطابق ان کی شادی پر 385 کروڑ روپے کا خرچہ ہوا۔

مہرانساء اور راحیل کی شادی

نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی بیٹی مہرانساء کی شادی راحیل منیر سے ہوئی۔ اس شادی کا شمار بھی پاکستان کی سب سے مہنگی ترین شادیوں میں ہوتا ہے۔ دلہن نے اس شادی پر مہنگے ترین لباس زیب تن کیے، یہ شادی کئی دن تک چلی تھی جس میں کئی تقریبات ہوئیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس شادی پر 496 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More