شہد ہمارے نبی کا پسندیدہ تھا! حضرت محمد ﷺ کی 7 پسندیدہ غذائیں اور ان کے فوائد

ہماری ویب  |  Oct 29, 2020

کچھ پھل، سبزیاں اور دیگر غذائیں ہمارے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ کی بے حد پسندیدہ تھیں۔ آئیں آپ کو ان میں سے 10 غذاؤں کے فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔

1) دودھ

ابنِ عباس سے روایت ہے کہ دودھ تمام مشروبات میں سے ہمارے نبی اقدس ﷺ کا پسندیدہ تھا۔ دودھ کے بے زمار فوائد ہیں۔ یہ سینے کی جلن کو کم کرتا ہے، اس کے علاوہ یہ دماغی خلیات کو بہتر طریقے سے کام کرنے کی قوت فراہم کرتا ہے جبکہ یہ قوت مدافعت بڑھانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔

2) شہد

حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ تمہارے پاس دو دوائیں ہیں قرآن اور شہد (ابنِ ماجہ)۔ شہد کے بھی بے شمار فوائد ہیں، یہ ڈائریہ کے مرض میں مبتلا افراد کو صحت مند بناتا ہے۔ شہد کو گرم پانی میں ملا کر مریض کو پلائیں، اسے فائدہ ہوگا۔

3) زیتون کا تیل

حضرت محمد ﷺ نے فرمایا تمہارے پاس زیتون کا تیل ہے، اسے استعمال کرو اور جسم پر لگاؤ۔ بے شک یہ فائدے سے بھرپور ہے (ترمذی)۔ زیتون کا تیل جسم کے جس حصے پر لگایا جائے وہاں اگر کوئی درد ہو تو وہ بالکل ختم ہوجاتا ہے۔ زیتون کے تیل میں بہت سی بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔

4) کھجور

مذہبی اسکالر سیوتی سے روایت ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے فرمایا خواتین کو کھجوریں کھانی چاہئیں، جو عورت اپنے کھانے میں کھجوروں کو شامل کرے گی اس کو بچوں کی پیدائش کے وقت مشکل نہیں ہوگی۔

حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ جو شخص صبح 7 عجوہ کھجوریں کھائے گا اس پر کسی قسم کے جادو اور زہر کا اثر نہیں ہوگا۔ (بخاری)

5) انار

انار ہمارے نبی کا پسندیدہ پھل تھا۔ اس میں بے شمار بیماریوں کا علاج پوشیدہ ہے۔ جو شخص انار باقاعدگی سے کھائے اس میں خون کی کمی نہیں ہوتی۔

6) انجیر

انجیر بھی آنحضرت ﷺ کا پسندیدہ پھل تھا، اسے جنت کا پھل بھی کہا جاتا ہے۔

7) جو

جو کا سوپ بخار کے مریض کو دیں تو وہ فوراً صحت یاب ہوجائے گا۔ جو ہمارے آخری نبی حضرت محمد ﷺ کی پسندیدہ تھی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More