ہمارے تمام مسائل اسوۂ حسنہ ؐ پر عمل کرنے سے حل ہو سکتے ہیں:وزیراعلیٰ پنجاب

جی این این  |  Oct 30, 2020

لاہور: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ 12ربیع الاول کی خوبصورت صبح ازلی سعادتوں،ابدی مسرتوں کا نور چمکا،ہمارے تمام مسائل اسوۂ حسنہ ؐ پر عمل کرنے سے حل ہو سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ آفس 8 کلب روڈ کی جامعہ مسجد میں عید میلادالنبی ؐکے موقع پر روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی شرکت کی۔محفل میلاد ؐ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیااور قاری محمد ذیشان حنیف نے تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کی جبکہ ڈی جی اوقاف طاہر رضا بخاری نے بیان سیرت النبی ؐ سے محفل میلاد کا آغاز کیا،محفل میلاد میں بارگاہ رسالتؐ میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے گئےاور معروف نعت خوانوں سرور حسین نقشبندی، شہزاد حنیف مدنی، نور محمد اورصوبائی وزیراوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے بھی نعت رسول مقبولؐ پیش کیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More