پانچ فیصد پاکستانی جلد کی بیماری چنبل کا شکار! علاج کیسے کیا جائے؟ جانیے

روزنامہ اوصاف  |  Oct 30, 2020

سورائسز یعنی چنبل جلد کی ایک ایسی بیماری ہے جو جلد کے نئے خلیوں کے بہت تیزی سے پیدا ہونے سے ہوتی ہے، اس کے نتیجے میں جلد کے اوپر نئے خلیے سرخ، گھنے اور کھردری شکل میں جسم کے کسی بھی حصے پر ظاہر ہوتے ہیں۔اس حوالے سےنجی ٹی وی کے پروگرام باخبر سویرا میں ماہر امراض جلد ڈاکٹر آمنہ محمد راج نے بتایا کہ چنبل دائمی مرض ہے، اس بیماری پر قابو پانے میں قوت مدافعت کا اہم کردار ہے۔اس بیماری کی علامات میں قوت مدافعت کے نظام میں دشواریاں بھی شامل ہیں، اس بیماری کی علامات بعد میں از خود غائب ہوسکتی ہیں یا پھر دوبارہ بھی پیدا ہوسکتی ہیں۔ اس کے علاوہ چنبل کا کوئی باقاعدہ علاج نہیں ہے لیکن بہت ساری دوائیں ایسی ہیں جو علامات پر قابو پانے میں مدد کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ چنبل بہت عام ہے اور عام طور پر بڑی عمر کے لوگوں میں پایا جاتا ہے، مرد اور خواتین سوریاسس کے لیے یکساں طور پر حساس ہیں، تاہم خطرے والے عوامل کو کم کرکے چنبل کی شدت کے امکانات کو کم کیا جاسکتا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More