کسی خاتون کو اگر موٹر سائیکل پر اِس طرح بیٹھ کر سفر کرنے کی عادت ہے تو فوراً چھوڑ دیں ورنہ ! آپ بھی بڑے حادثے کا شکار ہوکر زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھ سکتی ہیں

ہماری ویب  |  Oct 31, 2020

حادثہ کبھی بھی کسی بھی وقت رونما ہونے والی چیز کہلاتا ہے جو اِنسان کے وہم و گمان میں بھی نہیں ہوتا۔ حادثے کسی بھی صورت میں پیش آسکتا ہے مثلاً سڑک حادثہ ، سڑک تصادم، گاڑیوں کا حادثہ، کوئی درخت چلتی گاڑی پر آگرے یا پھر مسافر طیارہ کسی آبادی یا سمندر میں جا گرے وغیرہ۔

آجکل پاکستان میں موٹر بائیکس کا اِستعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ ہر گلی کوچے، بڑی شاہراہوں، فلائے اوورز ہر موٹر بائیکس کی بھرمار ہوچکی ہے۔ کہیں بھی نظر دوڑائیں تو چاروں جانب موٹر سائیکل کا سمندر نظر آتا ہے۔ اور یہی سواری سب سے حادثات کا سبب بھی بنتی ہے، جب منچلے نوجوان موٹر بائیکس پر کرتب دکھانے کے دوران حادثے کا شکار بن کر موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔

صرف نوجوان ہی نہیں بلکہ موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھی خواتین جن کا دوپٹہ چادر یا پھر عبایہ بے دیہانی میں پہیے میں پھنس جاتا ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے حادثہ رونما ہوجاتا ہے۔

آخر ایسی صورتحال میں خواتین کو کس طرح احتیاط برتنی چاہیئے کہ وہ صحیح انداز میں موٹر بائیکس پر براجمان ہوکر اپنی منزل کی جانب بنا کوئی خطرہ مول لئے پہنچ جائیں۔

1- خواتین بائیک پر سوار ہونے سے قبل اچھی طرح چادر لپیٹ لیں اور اس بات کا دیہان رکھیں کہ چادر کا نچلہ حصہ موٹر بائیک کے پہیے کے قریب نہ جائے۔

2-عبایہ زیب تن کرنے والی خواتین کو چاہئیے کہ ایسے برخوں کا اِنتخاب کریں کہ جس کی لمبائی اتنی ہو کہ موٹر بائیک پر سفر کے دوران اس کے نیچے لٹکنے کا خدشہ نہ ہو۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ عبایہ ضرورت سے زیادہ لمبائی والا نہ ہو۔

3- حادثے سے بچنے کے لئے کوشش کریں کہ موٹر بائیک پر پیچھے صرف ایک ہی خاتون براجمان ہوں۔ کیونکہ اکثر ایسا بھی ہوتا کہ موٹر سائیکل پر مرد کے پیچھے ایک کے بجائے 2 خواتین سوار ہوتی ہیں علاوہ ازیں آگے بچے بھی بھی بیٹھے ہوتے ہیں جس کے سبب حادثے کے امکانات پہلے سے زیادہ بڑھے جاتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More