لڑکا ڈاکٹر اور انجینئر ہی کیوں چاہیئے۔۔۔ آج کل لڑکیاں شادی کے لیے ایسا ہی لڑکا کیوں چاہتی ہیں؟

ہماری ویب  |  Oct 31, 2020

شادی ایک ایسا رشتہ ہے جس کے لیئے ہمارے مشرقی گھرانوں میں بچپن ہی سے لڑکی کے ذہن میں یہ بات ڈال دی جاتی ہے '' بیٹا کل دوسرے گھر جانا ہے''۔ اور اس بات کو لے کر ہزاروں نقش لڑکیوں کے ذہنوں میں لڑکوں سے زیادہ بھر دیئے جاتے ہیں۔
چونکہ شادی دو نسلوں کے آپس میں ملنے کا ایک رشتہ ہے جس میں اگر ذرا سی بھی ڈھیل آجائے رشتوں کے درمیان تو صدیوں کی محبت بھی پھیکی پڑ جاتی ہے۔
آج کل چونکہ '' ویل اسٹیبلشمنٹ '' کا دور ہے، ہر لڑکی چاہتی ہے کہ اس کا دولہا خوبصورت ہو، پڑھا لکھا ہو، اچھا کماتا ہو، خوش نظر ہو۔
وہیں ہمارے یہاں شادی سے قبل لڑکیوں کی فرمائشیں بھی ہوتی ہیں کہ دولہا'' ڈاکٹر اور انجینئر '' ہو۔
اور یہ ڈیمانڈ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے جس کی وجہ کیا ہے؟
اس ڈیمانڈ کی بڑھتی ہوئی وجہ یہ ہے کہ ڈاکٹر اور انجینئر دونوں ہی اچھآ کما لیتے ہیں، ایک سٹینڈرڈ والی زندگی گزارتے ہیں، اور شادی کے بعد بیگمات کے خرچے بھی زیادہ اٹھا سکتے، یہی وجہ ہے کہ لڑکیوں میں ڈاکٹر یا انجینئر سے شادی کرنے کا زیادہ رجحان پایا جاتا ہے۔
مگر ڈاکٹر سے شادی کے بعد ایک شکایت جو اکثر خواتین کو ہوتی وہ یہ کہ شوہر ٹائم نہیں دیتے، ایک سے دو دن کی ڈیوٹی اور ایمرجنسی میں ہسپتال سے فون آنے پر چلے جاتے۔ یہ ڈاکٹر سے شادی کرنے کا ایک شاید نقصان بھی ہے، اور دوسری جگہ فائدہ بھی کہ وہ خدمتِ خلق میں مصروف رہتے ہیں۔
جبکہ اگر دیکھا جائے تو ان دو پیشوں کے علاوہ دیگر پیشے اختیار کرنے والے مردوں کی تعداد زیادہ ہے اور ڈاکٹر، انجینئر کا خواب دیکھتے دیکھتے لڑکیوں کی شادی کہیں اور ہو جاتی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More