دنیا کی معیشت سے کئی گنا زیادہ خزانہ رکھنے والا سیارچہ دریافت

ہم نیوز  |  Oct 31, 2020

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا نے مریخ اور مشتری کے مدار میں گردش کرنے والا ایک ایسا سیارچہ دریافت کیا ہے جس میں موجود قیمتی دھات اور دیگر خزانوں کی مالیت دنیا کی کل معیشت سے کئی گنا زیادہ ہے۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایسٹرائیڈ 16 سائیکی (16 Psyche) کے نام سے معروف اس سیارچے سے متعلق ریسرچرز کا کہنا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر لوہے اور نکل سے بنا ہوا ہے اور اگر ان کی قیمت کا اندازہ لگایا جائے تو یہ ایک کروڑ کھرب ڈالرز کی مالیت بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ناسا نے ہبل نامی ٹیلی اسکوپ کی مدد سے سیارچے کی تصاویر اکھٹی کی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ سارچہ دنیا سے 370 ملین کلو میٹر کے فاصلے پر موجود ہے۔

16 سائیکی نامی سیارچہ سب سے پہلے 1852 میں دریافت کیا گیا تھا تاہم یہ پہلا موقع ہے جب سائنسدانوں نے ٹیلی اسکوپ کی مدد سے اس کی لی گئی تصاویر کا جائزہ لیا ہے۔

ٹریسی بیکر نامی سائنسدان اور محقق نے اس حوالے سے اپنے رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ سیارچہ کسی سیارے سے بچھڑ کر مدار میں گردش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی طریقے سے اس سیارچے کو زمین پر لایا جا سکے تو دنیا کی 7.8 ارب کی آبادی میں ہر فرد کو 1.2 ارب ڈالر مل سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More