پی ڈی ایم اپنےجلسوں کےتسلسل پراصرار کےذریعے عوام اورانکی معاش جان بوجھ کرخطرے میں ڈال رہی ہے، یہ لاکھوں جلسے کرلیں لیکن انہیں کوئی این آر او نہیں ملے گا، وزیراعظم عمران خان

اے پی پی  |  Nov 22, 2020

اسلام آباد۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اپنےجلسوں کےتسلسل پراصرار کےذریعے عوام اورانکی معاش جان بوجھ کرخطرے میں ڈال رہی ہے، یہ لاکھوں جلسے کرلیں لیکن انہیں کوئی این آر او نہیں ملے گا۔اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں کورونا کی وباءکی دوسری لہرکےاعداد و شمارتشویشناک ہیں۔ گزشتہ 15روز میں وینٹیلیٹرز کےمحتاج مریضوں کی تعداد پشاور200%، ملتان200%، کراچی148%، لاہور114% اوراسلام آباد 65% بڑھ گئی ہے۔ اسلام آباد اور ملتان کے70%وینٹیلیٹرز زیرِاستعمال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت پوری دنیادوسری لہرکی زدمیں ہےاوربیشترممالک مکمل طور پربندشیں (لاک ڈاؤن) عائدکرچکے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں پی ڈی ایم اپنےجلسوں کےتسلسل پراصرار کےذریعے عوام اورانکی معاش جان بوجھ کرخطرے میں ڈال رہی ہےکیونکہ اگراسی شرح سے کیسز بڑھتے رہےتو ہم مکمل لاک ڈاؤن کی جانب بڑھنےپر مجبور ہوں گےاورنتائج کی ذمہ دار پی ڈی ایم ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ حزب مخالف این آر او کے حصول کی مایوس کن کوششوں میں نہایت سفاکیت سے عوام کی زندگیاں اور روزگار تباہ کررہی ہے۔ میں یہ واضح کر دوں یہ لاکھوں جلسے کرلیں، کوئی این آر او نہیں ملے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں قطعاً لاک ڈاؤن جیسا قدم نہیں اٹھانا چاہتا کیونکہ ہماری معیشت جس میں ٹھوس بحالی کے آثار فی الحال بالکل نمایاں اور واضح ہیں، اسکی زد میں آئے گی۔ بدقسمتی سے حزب مخالف این آر او جیسے ہدف کے تعاقب میں ہے چاہے عوام کی زندگیوں سے لیکر ملکی معیشت تک اسکی جو بھی قیمت ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More