کورونا وائرس: دنیا میں14لاکھ سے زائد اموات

ہم نیوز  |  Nov 24, 2020

دنیا میں عالمی وبا کے سبب 5 کروڑ 95 لاکھ 14 ہزار808 افراد متاثر اور14 لاکھ 2 ہزار28 اموات ہوئی ہیں۔

اب تک کورونا کے 4 کروڑ11 لاکھ55 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں اور ایک کروڑ 69 لاکھ 57 ہزار218 زیرعلاج ہیں۔

امریکہ  میں کورونا کی صورتحال سب سے خوف ناک ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ایک لاکھ 72 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا کے باعث سب سے زیادہ کیسز اور اموات امریکہ میں رجسٹرڈ ہوئی ہیں۔ امریکہ میں کورونا سے 2 لاکھ 66 ہزار 683 اموات اور ایک کروڑ 27 لاکھ 77 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 34 ہزار254 اور91لاکھ 77 ہزار سے زائد افراد میں وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔

برازیل میں کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 69 ہزار541 اور 60 لاکھ88 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

فرانس میں 21 لاکھ 44ہزار سے زائد افراد متاثر اور49 ہزار232 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں21 لاکھ 14 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد36 ہزار540 ہے۔

اسپین میں 16 لاکھ 6 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 43 ہزار 131 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں15 لاکھ12 ہزار کورونا کیسز اور55 ہزار230 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

دنیا میں آخری ایک کروڑ کیسز صرف 21 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔ پہلے کیس سے ایک کروڑ کیس تک 223 دن لگے تھے۔

پہلے کیس سے ڈھائی کروڑ کیس تک کورونا نے 284 دن کا وقت لیا۔ آخری ڈھائی کروڑ کیسز صرف 71 دن میں رجسٹرڈ ہوئے۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس17نومبر 2019کو رجسٹر ہواتھا۔21 مئی کو کیسز کی تعداد50 لاکھ ہوگئی۔27 جون کو کیسز نے ایک کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More