حلیمہ سلطان کا پہنے جانے والا زیور پاکستان میں اتنا مشہور کیوں؟

ہماری ویب  |  Nov 25, 2020

مشہور ترک سیریز ارطغرل غازی کا معروف کردار حلیمہ سلطان لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہیں۔ انہوں نے ڈرامہ میں ایسی جاندار اداکاری کی کہ پاکستانی اداکار بھی انہیں سراہے بغیر نہ رہ سکے۔

تاہم حلیمہ سلطان کا پہنا جانے والا زیور، جسے عام طور پر ہم ماتھا پٹی کہتے ہیں، ملک بھر کی خواتین میں بے حد مقبول ہورہا ہے۔ خواتین نے دکانداروں کو پریشان کردیا ہے کہ ہمیں ایسی ہی ماتھا پٹی اور بالوں میں لگانے والے بنچز چاہئیں۔

آئیے اب کچھ اس زیور کے بارے میں جانتے ہیں۔

حلیمہ سلطان نے جس زیور کو زیب تن کیا، یہ افغانستان اور پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کا ثقافتی زیور ہے جو اب اس ڈرامہ کے بعد سے مقامی خواتین میں بے حد مقبول ہو رہا ہے۔

خواتین اسے شادی بیاہ کے موقعوں پر اور دیگر تقریبات میں استعمال کررہی ہیں۔ پہلے اس زیور کو ماتھا پٹی کہا جاتا تھا لیکن ڈرامہ اور اداکارہ کی مقبولیت کے بعد اسے اب ''حلیمہ سلطان کا زیور'' کے نام سے پکارا جا رہا ہے۔

خیبرپختونخواہ کے علاوہ بھی یہ ماتھا پٹی ملک کے دیگر شہروں میں بھی مقبول ہو رہی ہے۔

اس کی مقبولیت کی وجہ اداکارہ ہیں، جبکہ ماتھا پٹی پہننے والی خواتین خوبصورت اور سادگی کا پیکر دکھائی دیتی ہیں۔

ماتھا پٹی کافی قسم کی ہوتی ہے، لیکن آج کل حلیمہ سلطان والی ماتھا پٹی کی مانگ بڑھ رہی ہے تاہم لوگ اسے بطور تحفہ دینے کے لیے بھی استعمال کر رہے ہیں۔

٭ اس حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج کے کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More