خضدار میں دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

بول نیوز  |  Dec 01, 2020

خضدار میں نامعلوم افراد کی جانب سے دستی بم حملہ  کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اس ضمن میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حمام کی دکان پر نا معلوم افراد کا دستی بم سے حملہ کیاجبکہ ہینڈ گرنیڈ دکان کے اندر گر کر زور دار دھماکے سے پٹ گیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکے میں دوافراد زخمی ہو گئے ہیں جبکہ دونوں زخمی آپس میں بھائی اور ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھتے ہیں۔

دونوں زخمیوں کو طبی امداد پہنچانے کے لیے ٹیچنگ ہسپتال خضدار، منتقل کر دیا گیا ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More