برطانیہ کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا

روزنامہ اوصاف  |  Dec 02, 2020

لندن ( کامران عابد بُخاری ) برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے فائزر / بائیو ٹیک کورونا وائرس ویکسین کی منظوری دی ہے ، جس سے بڑے پیمانے پر ویکسینیشن کی راہ ہموار ہوگی اور ویکسین اگلے ہفتے سے برطانیہ میں دستیاب ہو گی۔ برطانیہ کے دوائیوں کے ریگولیٹر ، ایم ایچ آر اے کے مطابق ویلسن کووڈ -19 بیماری سے 95٪ تک تحفظ فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور 21 دن کے وقفے سے دو مرحلوں میں ویکسین لگائی جائے گی۔ برطانوی سیکریٹری برائے صحت میٹ ہینکُوک کے مطابق پہلی 8 لاکھ خوراکیں اگلے ہفتے سے برطانیہ میں دستیاب ہوں گی تاہم لوگوں کو NHS سے رابطہ کرنے کا انتظار کرنا چاہئے۔ بزرگ افراد ، کیئر ہومز میں رہنے والے افراد اور NHS کے کچھ عملے کو پہلے ترجیح دی جائے گی - حالانکہ ترجیحی فہرست میں مزید تفصیلات بعد میں آنے والی ہیں۔ برطانیہ نے پہلے ہی ویکسین کی 40 ملین خوراکیں منگوائیں ہیں جو 20 ملین لوگوں کے لئے کافی ہے۔ برطانیہ کے پچاس ہسپتال کرونا ویکسین کی سہولت تیار ہیں جبکہ جلد یہ ویکسن ویکسینیشن سینٹرز، GPs اور فارمیسیز پر بھی دستیاب ہو گی۔ سال 2020 بہت ہے خوفناک رہا ہے جس سے دُنیا بھر میں لاکھوں انسانی جانوں کا نُقصان ہوا ہے تاہم برطانیہ میں کرونا وائرس کے خلاف موثر ویکسین سے جلد اس بیماری پر قابو پانا ممکن ہو سکے گا اور یہ اُمید کیجاسکتی ہے کہ سال 2021 کے وسط تک دُنیا بھر میں کرونا پر قابو ہا کیا جائے گا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More