یہ پاکستان کے مشہور بزنس مین کے بیٹے ہیں۔۔۔۔ جانیں منال خان کے ساتھ تصویروں میں نظر آنے والے احسن محسن اکرام اور ان کی فیملی کے بارے میں چند باتیں

ہماری ویب  |  Dec 03, 2020

احسن محسن اکرام پاکستان شوبز کے ابھرتے ہوئے ستارے ہیں اور آج کل وہ سوشل میڈیا پر اداکارہ منال خان کے ہمراہ تصاویر میں ایک ساتھ دیکھے جانے کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

آج ہم پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار احسن محسن اکرام کی زندگی اور ان کی فیملی کے بارے میں چند اہم باتیں جانیں گے۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے احسن محسن اکرام 22 ستمبر سنہ 1992ء میں پیدا ہوئے۔ احسن نے ملائشیا سے لیمکوکوئنگ یونیورسٹی آف کرئیٹیو ٹیکنالوجی سے مارکیٹنگ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔

احسن اکرام نے اپنے کیرئیر کا آغاز ڈراموں میں اداکاری کے ذریعے کیا اور لوگوں کو ان کی اداکاری بہت پسند بھی آئی۔ اداکار کئی بڑے اور نامور برانڈز اور پراڈکٹس کے اشتہارات میں بھی کام کر چکے ہیں۔ ان کے مشہور ڈرامہ سیرلز میں پرچھائی، میرا رب وارث اور پیار کے صدقے شامل ہیں۔ علاوہ ازیں وہ تھوڑا جی لے فلم میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں جس کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔

احسن محسن کے والد ایک مشہور کاروباری شخصیت ہیں اور جو اِکرام موٹرز کے نام سے پاکستان کی سب سے بڑی اور پرانی ونٹیج کلاسک گاڑیوں کی ورکشاپ چلاتے ہیں اس کے علاوہ ان کی ایک بڑی بہن بھی ہے، جبکہ ان کی والدہ ہاؤس وائف ہیں۔

احسن محسن اکرام آج کل پاکستان شوبز کی مشہور اداکارہ اور ماڈل منال خان کے ساتھ تعلقات میں ہیں، اور صارفین کے جانب سے مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ دونوں فنکار ایک دوسرے کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں لیکن فی الحال احسن نے باضابطہ طور اس بات کوئی اعلان نہیں کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More