کراچی میں لاک ڈاؤن کا نفاذ۔۔ حکومت نے بڑا ایکشن لے لیا،عوام کیلئے بری خبر

روزنامہ اوصاف  |  Dec 03, 2020

کراچی(نیو زڈیسک) کورونا وائرس کے بڑھتےکیسز کے بعد ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری حکم نامے کےمطابق گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ہے جب کہ لیاقت آباد اور نارتھ کراچی کے بھی مختلف علاقوں اسمارٹ لاک ڈاون  نافذ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن 2 تا 16 دسمبر جاری رہے گا اور اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ایس او پیزپرسختی سےعمل کرایا جائے گا جب کہ متاثرہ علاقوں میں صرف کریانہ، فارمیسی اورضروری اشیاء کےاسٹورزکھلیں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More