معذوروں کےحقوق کیلیے قانونی جنگ لڑیں گے،حافظ نعیم الرحمٰن

سماء نیوز  |  Dec 04, 2020

فوٹو: جماعت اسلامی فیس بک

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کہتے ہیں کہ معذور افراد کو حقوق دلانے کے لیے ہم قانونی جنگ لڑیں گے۔

معذوروں کے عالمی دن سے متعلق ادارہ نور حق کراچی میں پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان ميں 75 لاکھ اور کراچی میں 7 سے 8لاکھ معذور افراد کو حقوق نہیں مل رہے لیکن ہم معذور افراد سے متعلق مشاورت کے حلقے کو وسیع کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جو فنڈز حکومت مختص کرتی ہے وہ پسندیدہ این جی اوز کو دے دیا جاتا ہے۔ معذوروں کے سرکاری کوٹے کے مطابق روزگار دینا چاہیے لیکن معذور افراد کے کوٹے سے انھیں مسلسل محروم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے صرف دعوے نہیں ان کے حقوق دیے جانے چاہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے مطالبہ کیا کہ تمام ٹرانسپورٹ میں ان کے لیے بین الاقوامی طرز پر جگہ ملنی چاہیے، تمام نجی اور سرکاری اداروں میں معذرور افراد کی سہولیات کا خیال رکھنا چاہیے اور کھیلوں کے میدان میں بھی انھیں مقام ملنا چاہیے۔ معذور افراد کے خصوصی شناختی کارڈ بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More