ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کا آغاز ، وزیراعظم عمران خان کا خطاب

روزنامہ اوصاف  |  Dec 04, 2020

اسلام آباد ( روزنامہ اوصاف ) اسلام آبادمیں ریڈیو اسکول اور ایجوکیشن پورٹل کا آغاز کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا آن لائن تربیت سے بچوں کا مستقبل اچھا ہوگا ، دور دراز کے علاقوں میں سائنس اور دیگر مضامین کے ٹیچرز کی کمی ہے عوام سےیکساں نصاب تعلیم کاوعدہ کیاتھاجس سے ہمیں ایک قوم بننے میں مدد ملے گی اور اس کیلئے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اوریکساں نصاب تعلیم حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ وزیراعظم عمران نے مزید کہا کہ کم تعلیم یافتہ والدین کو فاصلاتی تعلیم سمجھنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے م فاصلاتی تعلیمی نظام کو سمجھنے کیلئے باصلاحیت اساتذہ کی ضرورت ہے ،نوجوانوں کو فنی تعلیم دینے کیلئے بھی کوشاں ہیں ۔ پرانے زمانے میں دینی مدارس سکھ اور ہندو بھی تعلیم حاصل کرتےتھے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More