ملک کا وزیرِ اعظم بننے سے متعلق شاہد آفریدی کا بڑا بیان سامنے آ گیا

ہماری ویب  |  Dec 30, 2020

شاہد آفریدی اپنی بہترین صلاحیتوں اور فلاحی کاموں کی وجہ سے دنیا کی نظر میں اپنا اعلیٰ مقام بنا چکے ہیں۔ حال ہی میں کشمیر پریمیر لیگ اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے درمیان ہونے والی مفاہمتی یاداشات کے موقع پر نجی ہوٹل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ :

'' مجھے وزیرِ اعظم بننے کی خواہش نہیں ہے، میں پوری زندگی کا وزیرِاعظم ہوں کیونکہ میں ملک چلانے سے زیادہ انسانیت کو چلانے کے بارے میں سوچتا ہوں۔ میں نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن میں خدمتِ انسانیت کی تو لوگوں نے مجھ پر تنقید کی کہ میں وزیرِاعظم بننے کی کوشش کر رہا ہوں، لیکن میں صرف لوگوں کی مدد کرنے کو ترجیح دیتا ہوں۔ ''

کشمیر پریمیر لیگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ:

'' میرے بڑوں کا تعلق بھی کشمیر سے تھا اور مجھے بھی ان لوگوں کے ساتھ ہمدردی ہے، مجھے انتظار ہے اُس دن کا کہ جب کشمیر کے لوگ ظلم و ستم کو شکست دے کر امن و سکون کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں گے۔ میری بہت خواہش ہے کہ جلد از جلد کشمیر پریمیر لیگ شروع ہو اور میں اس ٹیم کی طرف سے کھیلوں اور یہ ٹیم بھی کامیاب ہو۔''

مزید ان کا کہنا تھا کہ: '' میں جب تک زندہ ہوں کشمیر کا سفیر بن کر کام کرتا رہوں گا، یہ لوگ میرے دل کے سب سے زیادہ قریب ہیں''۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More