یوں تو کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ہیں لیکن جب بات آتی ہے اداکاروں یا مشہور شخصیات کی، تو مداح اس میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کرتے ہیں۔
دنیا بھر میں سوئنگ کے سلطان کے نام سے پہچانے جانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے شاندار بالر وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ شہ بالا بنے بیٹھے ہیں۔
وسیم اکرم نے ویڈیو اور تصاویر شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر اپ لوڈ کی ہے جو اُنہیں اُن کی والدہ نے بھیجی ہے۔
اپ لوڈ کردہ تصویر میں وسیم اکرم دولہے کے ساتھ شہ بالا بنے بیٹھے ہیں جبکہ تصویر میں اُن کی عُمر بھی کافی کم دکھائی دے رہی ہے۔ سوئنگ کے سلطان نے ماضی کی یہ یادگار تصویر شئیر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ''یہ تصویر اُن کے ماموں کی شادی کی تقریب کی ہے جو اُن کی والدہ نے اُنہیں بھیجی ہے''۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ''اگر مجھے صحیح طریقے سے یاد ہے تو مجھے تمام نقد رقم اپنے پاس رکھنے کی ضرورت تھی''۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ''یہ وہ وقت تھا جب میں پہلی بار شہ بالا بنا تھا''۔
سابق کرکٹر کی اس تصویر کو صارفین کی جانب سے بے انتہا پسند کیا گیا، جبکہ متعدد صارفین نے اس حوالے سے اپنے تبصرے بھی پیش کیے۔
٭ اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر لازمی کریں۔