انوشکا ویرات کی بیٹی کا کیا نام ہو نا چاہیے ؟ سوشل میڈیا پر دلچسپ مشورے

بول نیوز  |  Jan 13, 2021

بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اوربالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی کا کیا نام ہو نا چاہیے؟ اس سلسلے میں سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ نام تجویز کرنے شروع کر دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انوشکا ویرات کو بیٹی کی پیدائش پرمبا رکبا د کے پیغامات کے ساتھ ساتھ اب  ان کے چاہنے والے انھیں نام بھی تجویز کر رہے ہیں ۔

ایک صارف نے انوشکا اور ویرات کو نام تجویز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کا نام ‘انووی’ ہونا چاہیے جس کا مطلب تجربہ ہے۔

صارف نے اس نام کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ انوشکا کا ‘انو’ اور ویرات کا ‘وی’ تو نام انووی رکھنا چاہیے۔

ایک اور صارف نے انھیں ان کی بیٹی کے نام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ انوشکا اور ویرات کو ملا کر بچی کا نام ‘انویتا’ رکھنا چاہیے۔

ویرات کوہلی کے ایک مداح نے انہیں اپنی بیٹی کا ‘انوی’ نام رکھنے کی تجویز کی اور بتایا کہ انوشکا کا ‘ان’ اور ویرات کا ‘وی’۔

متعلقہ خبرانوشکا ویرات کی بیٹی کی پہلی جھلک انٹرنیٹ پر وائرل

 بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اوربالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی کی...

واضح رہےکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ننھی پری کی آمد کا اعلان کیا گیا جس کے بعد سے ہی مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔

-->
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More