معاون خصوصی ندیم افضل چن نے استعفیٰ دیدیا

سماء نیوز  |  Jan 14, 2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے استعفیٰ دیدیا۔

نمائندہ سماء سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کے قریبی ذرائع نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوانے کی تصدیق کردی۔

نمائندہ سماء کے مطابق ندیم افضل چن نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، ان کی جانب سے تاحال مستعفی ہونے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی۔

گزشتہ روز کابینہ میٹنگ کے دوران وزیراعظم نے واضح کیا تھا کہ جو شخص پارٹی پالیسی کے مطابق نہیں چل سکتا وہ استعفیٰ دے دے۔

وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کو جنوری 2019ء میں معاون خصوصی برائے پارلیمانی امور مقرر کیا تھا۔

ندیم افضل چن پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی کا حصہ تھے، وہ معاون خصوصی بننے سے قبل وزیراعظم عمران خان کے ترجمان تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More