گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ گوہر خان کی ایسی تصاویر منظر عاپر کہ مداحوں نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 14, 2021

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی وڈ اداکارہ گوہر خان کی نئی تصویر نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ گوہر خان گزشتہ دنوں بالی وڈ کے معروف موسیقار اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں اور تقریباً پورا مہینہ اپنی شادی کی وجہ سے خبروں میں رہی ہیں۔ اب گوہر خان نے اپنی ایک تصویر انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جس میں وہ زرد لباس پہنی ہوئی ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں گوہر خان نےشادی کرنے سے انکار، لاہور میں حساس ادارے کے ملازم نے گھر میں گھس کر 23 سالہ لڑکی کیساتھ کیا کام کر ڈالا ؟’اترنگز لانچ‘ لکھا ہے۔ اترنگز دراصل گوہر کے شوہر زید دربار کا ڈانس اسٹوڈیو ہے جسے حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے۔ زید دربار بھی بالی وڈ میں کوریوگرافر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔ اس تصویر پر بہت سے لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تاہم چند صارفین کی توجہ کا مرکز گوہر خان کی ٹانگوں کے بعض حصوں میں نظر آنے والے سیاہ دھبے بنے رہے۔اس تصویر پر بہت سے لوگوں نے پسندیدگی کا اظہار کیا تاہم چند صارفین کی توجہ کا مرکز گوہر خان کی ٹانگوں کے بعض حصوں میں نظر آنے والے سیاہ دھبے بنے رہے۔ کچھ صارفین نے کمنٹ میں گوہر خان سے اس حوالے سے استفسار بھی کیا تاہم اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More