’کھیلو آزادی سے‘۔۔۔ کشمیر پریمیئر لیگ یکم اپریل سے

اردو نیوز  |  Jan 15, 2021

پاکستان سپر لیگ کی کامیابی کے بعد پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے نام سے ایک الگ کرکٹ لیگ منعقد کروانے کے انتظامات مکمل کر لیے گیے ہیں۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے صدر سردار مسعود خان کی سربراہی میں منعقد ہونے والی کشمیر پریمیئر لیگ یکم اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہو گی۔ 

اس کے پہلے ایونٹ کا سلوگن ہے کشمیر پریمئیر لیگ۔۔۔ کھیلو آزادی سے، اور نامور پاکستانی سٹائلش بیٹسمین شاہد آفریدی اس کے برانڈ ایمبیسیڈر ہیں۔

کشمیر پریمیئرلیگ 2021 میں چھ ٹیمیں راولاکوٹ ہاکس، کوٹلی پینتھرز، میرپور رائیلز، مظفر آباد ٹائیگرز، باغ سٹالینز اور اوورسیز وارئیرز حصہ لے رہی ہیں۔

لیگ کے چیف ایگیزیکٹو آفیسر شہزاد اختر نے اردو نیوز کو بتایا کہ کے پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب سابق پاکستانی آل راونڈر اظہر محمود کر رہے ہیں۔  

'لیگ میں نوجوان کشمیری کھلاڑیوں کے علاوہ پاکستان کے قومی ٹیم کے کھلاڑی بھی حصہ لیں گے تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے سیزن میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو لیگ میں شامل کرنے کا این او سی نہیں دیا ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑی آئندہ سیزن سے ہی پریمئیر لیگ کا حصہ بن سکیں گے۔‘ 

'کے پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب سابق پاکستانی آل راونڈر اظہر محمود کر رہے ہیں۔' فائل فوٹو: اے ایف پیانہوں نے بتایا کہ 'ہر ٹیم کے سکواڈ میں 5 کھلاڑیوں کا تعلق کشمیر سے ہوگا جبکہ پلئینگ الیون میں دو کشمیری کھلاڑیوں کا شامل ہونا لازمی ہے۔‘ 

شہزاد اختر کا کہنا تھا کہ 'ہماری کوشش ہے کہ میرپور اور مظفرآباد میں بھی میچز کروائیں لیکن فی الحال پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہی میچز کی اجازت دی گئی ہے۔‘

لیگ کی ڈرافٹنگ 16 جنوری کو ہوگی جبکہ اس کا ترانہ راحت فتح اللہ خان کی آواز میں عنقریب ریلیز ہو رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More