پہلی بار لاہور موٹروے آئی ہوں اور یہاں پولیس ۔۔۔ بشریٰ انصاری موٹروے پر سفر کرنے سے متعلق چند احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے

ہماری ویب  |  Jan 18, 2021

لاہور: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے پہلی بار لاہور موٹر وے کے ذریعے اسلام آباد کا سفر کیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تصاویر اور ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اداکارہ و گلوکارہ بشریٰ انصاری نے اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ لاہور موٹروے پولیس اہلکاروں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے لاہور موٹروے پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت عجیب بات ہے کہ میں پاکستانی شہری ہونے کے باوجود زندگی میں پہلی مرتبہ لاہور موٹروے آئی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں بذریعہ موٹروے اسلام آباد جارہی ہوں اور جب میں یہاں پہنچی تو موٹروے پولیس نے بڑے ہی شاندار انداز میں میرا استقبال کیا جس کے لیے میں ان کی بے حد شکر گزار ہوں۔

بشریٰ انصاری نے ویڈیو پیغام میں لاہور موٹروے پر سفر کرنے سے متعلق چند احتیاطی تدابی بھی مداحوں کو بتائیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ہماری پولیس کا احترام کریں، ان سے محبت کریں اور ان کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کریں۔

علاوہ ازیں بشریٰ انصاری نے موٹروے پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More