میں ڈاکٹر ہوں کسی کو میری ضرورت ہو تو میری گاڑی کو روک لو اور ۔۔۔ جانیئے یہ ڈاکٹر کون ہے جو مفت میں بھی مریضوں کا علاج کرتا ہے؟

ہماری ویب  |  Jan 18, 2021

ڈاکٹر خُدا کی طرف سے انسانوں کے لئے مسیحا ہوتے ہیں جو ہمیں بیماریوں سے بچانے اور ہمارا علاج کرنے میں ہماری مدد کرتے ہیں۔ ہر ڈاکٹر شاید ایک جیسا نہیں ہوتا، کوئی سخت مزاج تو کوئی نرم مزاج، کوئی تو ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے اندر انسانیت کی خدمت کا جزبہ بے تحاشا ہوتا ہے اور وہ اپنے مریضوں کو ہر طرح آرام و سکون جلد سے جلد فراہم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

لیکن کچھ ڈاکٹر اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کی مدد کرتے ہیں اور کچھ فری میں علاج کرکے دنیا میں اعلیٰ ظرفی کی مثال قائم کردیتے ہیں۔ آج ہم آپ کو ایک ایسے ڈاکٹر کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں جس کے علاج کا طریقہ اتنا منفرد اور ہمدردی پسند ہے، آپ بھی جانیئے:

'' کسی کو میری ضرورت ہو، یا دوائی کا کوئی نسخہ چاہیئے ہو تو میری گاڑی روک لے''

یمن کے ڈاکٹر یحیٰی الحاج نے اپنی گاڑی کے پیچھے یمنی زبان میں ایک جملا تحریر کیا ہوا ہے جس کا اردو میں مطلب یہ ہے کہ اگر کسی کو فوری علاج کی ضرورت ہے، یا معائنہ کروانا ہے، کسی قسم کی طبیعت میں خرابی محسوس ہو رہی ہو تو مجھ سے رابطہ کریں، میری گاڑی روک لیں، میں فری میں آپ لوگوں کا علاج کروں گا، مجھے اچھا لگے گا لوگوں کی مدد کرنا، میں ایک ڈاکٹر ہوں، مجھے لوگوں کے کام آنا اچھا لگتا ہے، میں کوشش کرتا ہوں کہ مجھ سے ہر کسی کو شفاء ملے، جو غریب ہے وہ بھی میرے لئے عزیز ہے اور جو صاحبِ حیثیت ہے وہ بھی میرے لئے بھائیوں جیسا ہے۔ ''

ڈاکٹر یحیٰی نے دورانِ کورونا یمن کے لوگوں کا فری میں علاج کیا ہے اور جس حد تک ممکن ہوسکا دوائیں بھی لوگوں کو اپنی جیب سے دلوائی ہیں۔

واضح رہے کہ ان کی بیوی نے کورونا کے دوران لوگوں میں ماسک اور سینیٹائزر خود گھر گھر جا کر تقسیم کئے ہیں خصوصاً ان علاقوں میں جہاں غربت کا تباسب زیادہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More