ہمیں دوائیوں کی ضرورت ہے یہاں بہت۔۔۔ آٹھ دنوں سے سونے کی کان میں پھنسے کان کُنوں کا پیغام

ہماری ویب  |  Jan 18, 2021

ایک ہفتے سے سونے کی کان میں پھنسے کان کنوں کے جان بچانے کے لئے پیغام، دواؤں کی ضرورت ہے ہماری مدد کریں۔

تفصیلات کے مطابق چین کے صوبہ شانڈونگ کے مشرق میں واقع کیژیا شہر میں سونے کی کان میں فرائض انجام دیتے ہوئے چھ سو میٹر نیچے 22 کان کن پھنس کر رہ گئے، سونے کی کان میں اچانک دھماکہ ہوا تھا جس کے باعث یہ کان کُن اندر ہی محصور ہو گئے تھے تاہم ان کی تلاش کے دوران کچھ پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

چین کی مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ کئی دنوں تک کسی سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں امدادی کارکنان نے گزشتہ اتوار کو کن میں پھنسے مزدوروں کی تلاش کے لئے ڈرلنگ کی، تاہم امدادی کارکنان کا کہنا تھا کہ انہیں ’کھٹکھٹانے کی آوازیں‘ سنائی دیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پیر کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں چین کی مقامی حکومت کا کہنا تھا کہ پھنسے ہوئے کان کنوں کی جانب سے ایک لکھا ہوا پیغام اوپر بھیجا گیا ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ ان میں سے 12 ابھی تک زندہ ہیں۔

پیغام میں لکھا ہوا تھا کہ انہیں دواؤں اور میڈیکل ٹیپ وغیرہ کی ضرورت ہے، ان میں سے تین لوگوں کو ہائی بلڈ پریشر ہے۔

پیغام لکھنے والے نے امدادی کارکنوں کو کہا کہ انہیں بلڈ پریشر کے علاج کے لیے دوائیں بھیج دیں اور بتایا کہ جہاں کان کن پھنسے ہیں وہاں بہت سارا پانی کھڑا ہے۔

کان میں پھنسے کان کنوں نے یہ بھی لکھا کہ ’ہم امید کرتے ہیں کہ امدادی کارکنان رُکیں نہیں تاکہ ہمارے پاس بچنے کی اُمید ہو ‘۔

تاہم ان 12 کے علاوہ تاہم دیگر 10 کان کنوں کی حالت کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

خیال رہے کہ چین کے سرکاری چینل میں جاری کی گئی سی سی ٹی وی کی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امدادی کارکنان کھانے کے پارسل دھات کی تار کے ذریعے نیچے کان کنوں تک پہنچا رہے ہیں اور پھر انہوں نے جب تار واپس اوپر کھینچی تو اس میں پیغام جُڑا ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More