وزیراعظم اوربابراعوان کی ملاقات، سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس جمعہ کو بلانے پر اتفاق

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) وزیراعظم عمران خان سے مشیرپارلیمانی امور بابر اعوان نے اہم ملاقات کی جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی دونوں ایوانوں کے اجلاس بلانے پر مشاورت کی گئی ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنمائوں نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس ایک ہی دن جمعہ کو بلانے پر اتفاق کیا ،سینیٹ کا اجلاس جمعہ کو صبح دس بجے اور قومی اسمبلی کا اجلاس صبح ساڑھے بجے بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم جماعتوں کو عوام نے سڑکوں پر مسترد کردیا ہے اور ان لوگوں کو پارلیمنٹ میں واپس آجانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ مرحوم پی ڈی ایم کا احتجاجی سیاست کا بیانیہ ناکام ہو گیا ہے ۔اپوزیشن جماعتوں کو اب انتشار کی بجائے عملی اور عوامی خدمت کے لئے ایوان میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More