یہ ان کے ماموں ہیں! پاکستان کے وہ 4 مشہور اداکار کون سے ہیں جن کے بھائی بہنوں کے بچے بھی شوبز سے تعلق رکھتے ہیں؟

ہماری ویب  |  Jan 20, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں کام کرنے والے تمام اداکار ہی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ مداح اپنے پسندیدہ اداکاروں کے حوالے سے کافی معلومات رکھتے ہیں، انہیں ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فالو کرتے ہیں اور ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہیں۔

بہت سے شوبز فنکار آپس میں رشتہ دار بھی ہیں، کچھ باپ بیٹے تو کچھ ماں اور بیٹے انڈسٹری کا حصہ ہیں۔ لیکن آج ہماری ویب آپ کے لیے ایسا آرٹیکل لائی ہے جس میں ان اداکاروں کے بارے میں بتایا جائے گا جن کے بہنوں یا بھائیوں کے بچے بھی اسی فیلڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔

بھارتی اداکار افتخار

بھارتی فلموں میں اداکاری کرنے والے نامور اداکار افتخار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار ساجد حسن کے چچا ہیں۔ 1970 کی دہائی میں افتخار نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تاہم ساجد حسن بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔

فیصل قریشی

اداکار فیصل قریشی کی کزن صائمہ قریشی پاکستان کے کئی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ تاہم اب صائمہ قریشی کے بیٹے دانیال خان بھی اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ چکے ہیں۔ دانیال، فیصل کے رشتے کے بھانجے ہیں۔ یاد رہے دانیال خان نے ڈرامہ بے وفا سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا۔

شہود علوی اور اقبال انصاری

بشریٰ انصاری کے سابق شوہر اقبال انصاری پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہود علوی کے چچا ہیں۔

وسیم عباس

درامہ انڈسٹری کا مشہور نام وسیم عباس کو کون نہیں جانتا۔ لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ وسیم عباس اداکار آغا علی کے ماموں ہیں۔ جی ہاں! آغا، وسیم عباس کی بہن کے صاحبزادے ہیں۔

٭ اس اسٹوری کے حوالے سے اپنی قیمتی رائے کا اظہار ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ سیکشن میں لازمی کریں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More