پاکستان آ کرکاگیسو ربادا کیسا محسوس کر رہے ہیں؟ ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی جل بھن کر رہ جائیں

روزنامہ اوصاف  |  Jan 20, 2021

کراچی (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا نے کہا ہے کہ ٹیم میں واپس آکر بہت اچھا لگ رہا ہے اور پاکستان میں خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہوں تاہم پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں شائقین کی کمی محسوس ہوگی۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر کاگیسو ربادا نے کہا کہ انجری سے صحت یاب ہونے کے بعد اچھا محسوس کررہا ہوں، ٹیسٹ کرکٹ میرا فیورٹ فارمیٹ ہے اور چیلنجز کا سامنا کرنا اچھا لگتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےنوجوان اورخوبصورت اداکارہ انتقال کرگئیں ،مداح غم سے نڈھالہماری سیکیورٹی کیلئے اچھے انتظامات کئے ہیں، کورونا کے حالات میں کرکٹ جاری رہنا خوش آئند ہے۔جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر نے کہا کہ پاکستان ہوم گراؤنڈ پرمضبوط ٹیم ہے، ٹیسٹ سیریزکی ٹرافی جیت کروطن واپس لوٹنا چاہتے ہیں، ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستان کیخلاف سیریزمیں ریورس سوئنگ اہم کردار ادا کرے گی۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More